حماس” اور ایران کے مابین نیا صفحہ
وفد کی تہران میں "پاسداران انقلاب” کے رہنماؤں سے ملاقات رام الله: كفاح زبون تہران سے فلسطینی تحریک حماس نے "مشترکہ دشمن کا سامنا کرنے کے لئے دو طرفہ تعلقات کا ایک نیا صفحہ کھولنے کا اعلان کیا ہے”۔ تہران میں حماس کے وفد کے سربراہ عزت الرشق نے کہا: "حماس اسلامی
وفد کی تہران میں "پاسداران انقلاب” کے رہنماؤں سے ملاقات

رام الله: كفاح زبون
تہران سے فلسطینی تحریک حماس نے "مشترکہ دشمن کا سامنا کرنے کے لئے دو طرفہ تعلقات کا ایک نیا صفحہ کھولنے کا اعلان کیا ہے”۔ تہران میں حماس کے وفد کے سربراہ عزت الرشق نے کہا: "حماس اسلامی دنیا میں آپس کے اختلافات کو مسترد کرتے ہوئے اپنی طاقت کو مشترکہ دشمن؛ قابض اسرائیل، کا سامنا کرنے کے لئے اتحاد کی ضرورت پر یقین رکھتی ہے”۔ الرشق نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کے بعد شکریہ ادا کرتے ہوئے اس ملاقات کو "فلسطینی عوام اور ان کی مزاحمت کی حمایت” سے تعبیر کیا”۔ دوسری جانب ظریف نے کہا حماس کے بارے میں ان کے ملک کا موقف ہرگز نہیں بدلے گا اور اس کی حمایت کبھی تبدیل نہیں ہوگی۔۔۔
باخبر ذرائع نے "الشرق الاوسط” کو بتایا کہ حماس کے وفد کے کچھ افراد؛ جو تحریک میں مسلح ونگ کی نمائندگی کرتے ہیں انہوں نے "ایرانی پاسداران انقلاب” کے اہم رہنماؤں کے ساتھ ملاقات بھی کی ہے”۔