وینزویلا بحران مسلح شکل اختیار کر گیا

والیںسیا میں ایک فوجی اڈے پر حملہ   كراكس – لندن: "الشرق الاوسط” وینزویلا میں فوجی وردی میں ملبوس افراد کی طرف سے ملک کے تیسرے بڑے شہر سے فوجی "بغاوت” کے اعلان کی ویڈیو نشر ہونے اور اس کے ساتھ ساتھ فوج کی طرف سے والینسیا کی ایک فوجی چھاؤنی پر خودکش دھماکے [&he

وینزویلا بحران مسلح شکل اختیار کر گیا
والیںسیا میں ایک فوجی اڈے پر حملہ

كراكس – لندن: "الشرق الاوسط”

وینزویلا میں فوجی وردی میں ملبوس افراد کی طرف سے ملک کے تیسرے بڑے شہر سے فوجی "بغاوت” کے اعلان کی ویڈیو نشر ہونے اور اس کے ساتھ ساتھ فوج کی طرف سے والینسیا کی ایک فوجی چھاؤنی پر خودکش دھماکے کو ناکام بنانے کے اعلان کے بعد وینزویلا کے بحران نے ایک مسلح شکل اختیار کر لی ہے۔

مقامی میڈیا کی طرف سے ایک فوجی اڈے میں عسکری بغاوت کی خبر کے بعد وزیر دفاع ولادیمیر بادرینو نے حملے کی ناکامی کی یقین دہانی کی اور کہا کہ حملہ آور "فوج کے خلاف کچھ نہیں کر سکتے، وہ ہم پر دہشت گردانہ حملے کی کوشش کر رہے ہیں مگر وہ ہرگز کچھ نہیں کر سکیں گے”۔ دریں اثناء فوج کے اسٹریٹجک آپریشنز کے کمانڈر ایڈمرل رامیگیو کیبالوس نے بتایا کہ حکام نے حملے کے پس منظر میں 7 افراد کو گرفتار کر کے ان سے تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔

پیر – 15 ذو القعدة 1438 ہجری – 07 اگست 2017 ء  شمارہ: (14132)