ہولانڈ (داعش) کے ساتھ ریڈ لائن پر

بم دھماکوں کے بعد بغداد کا دورہ – معصوم، العبادی اور بارزانی سے ملاقات اور موسم گرما سے پہلے موصل میں فیصلہ کن جنگ کی توقع   بغداد – ارابیل: "الشرق الاوسط” بم دھماکوں کے ایک سلسلہ کے بعد فرانسیسی صدر فرنسوا ہولانڈ بغداد پہنچے، جہاں انہوں نے عراقی صدر فواد معصوم، وزیراعظم

ہولانڈ (داعش) کے ساتھ ریڈ لائن پر
بم دھماکوں کے بعد بغداد کا دورہ – معصوم، العبادی اور بارزانی سے ملاقات اور موسم گرما سے پہلے موصل میں فیصلہ کن جنگ کی توقع
imnfdhsdhdfhsfhjjjhchdh585855520001

بغداد – ارابیل: "الشرق الاوسط”

بم دھماکوں کے ایک سلسلہ کے بعد فرانسیسی صدر فرنسوا ہولانڈ بغداد پہنچے، جہاں انہوں نے عراقی صدر فواد معصوم، وزیراعظم حیدر العبادی اور پالیمانی سپیکر سلیم الجبوری سے ملاقات کی پھر اس کے بعد اربیل روانہ ہوئے جہاں کردستان کے صوبائی صدر مسعود بارزانی کے ہمراہ تنظیم داعش کے ساتھ فرنٹ لائن پر پیشمرگہ فورسز کا معائنہ کیا۔

فرانسیسی صدر کی جانب سے یہ عراق کا دوسرا دورہ ہے، جبکہ انہوں نے پہلا دورہ ستمبر 2014 میں داعش کے ہاتھوں موصل کے زوال کے فوری بعد کیا۔ دریں اثنا اس وقت فرانس نے انتہا پسندوں کا سامنا کرنے کے لئے عراقی افواج کو بڑی فوجی امداد دینے کا اعلان کیا۔ فرانسیسی اخباری ایجنسی نے ان کے بیان کو نقل کیا ہے کہ عراق میں "داعش” کے خلاف اقدام "فرانس کو دہشت گردی سے بچانے ہی کا حصہ ہے”۔ تاہم ان کے خاتمہ سے "کامیابی” کا کوئی معنی نہیں ہے اگر اس کے بعد عراق میں "تعمیر نو نہ کی جائے”۔

اربیل پہنچنے نے بعد ہولانڈ نے بارزانی کے ہمراہ جبل "زردتک” میں پیشمرگہ فورسز کا جائزہ لیا۔ "رووداو” اخباری نیٹ ورک نے ان کی طرف سے کی گئی یقین دہانی کو نقل کیا ہے کہ "فرانس پیشمرگہ فورسز کی تمام اہم ضروریات کو پورا کرے گا”، انہوں نے امید ظاہر کی کہ "موسم گرما سے قبل” موصل میں فیصلہ کن جنگ ختم ہو جائے گی۔

فرنٹ لائن کی پہاڑی پر نگرانی پوائنٹ سے ہولانڈ نے دور بین سے جائزہ لیا جبکہ موصل کو دیکھنے میں دھند حائل ہوگئی۔ جس پر فرانسیسی صدر نے کہا کہ "موصل کو دیکھنا ممکن نہیں”۔

ان کی آمد کے ساتھ ہی عراقی دارالحکومت بغداد میں بم دھماکوں کا ایک سلسلہ دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد جان بحق اور 70 زخمی ہوگئے۔ بغداد کے شمالی جانب "سامرا” میں ایک پولیس تھانہ کو خود کش حملہ میں نشانہ بنانے کے بعد وہاں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔