"حزب الله” پر نئی امریکی پابندیاں
باسیل کی طرف سے تنظیم کے ساتھ ہونے والے اختلاف کے سلسلہ میں از سر نو گفتگو واشنگٹن – بیروت: "الشرق الاوسط” کل امریکی وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے "حزب اللہ” کی مالی امداد کرنے میں مشتبہ ادہم طباجہ نامی لبنانی تاجر سے متعلق سات کمپنیوں اور […]
باسیل کی طرف سے تنظیم کے ساتھ ہونے والے اختلاف کے سلسلہ میں از سر نو گفتگو

واشنگٹن – بیروت: "الشرق الاوسط”
کل امریکی وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے "حزب اللہ” کی مالی امداد کرنے میں مشتبہ ادہم طباجہ نامی لبنانی تاجر سے متعلق سات کمپنیوں اور چھ افراد پر پابندیاں لگائی ہے اور امریکی حکومت کا ماننا ہے کہ طباجہ "حزب اللہ” کی مالی مدد کرنے والے پانچ نمایاں افراد میں سے ایک ہے اور اس کے تعلقات کا نیٹ ورک مشرق وسطی اور افریقہ تک پھیلا ہوا ہے۔(۔۔۔)
اسی سلسلہ میں کل لبنان کے وزیر خارجہ جبران باسیل اور "حزب اللہ” کے درمیان تنازعہ از سر نو شروع ہو گیا ہے کیونکہ وزیر خارجہ نے "حزب اللہ” پر یہ الزام لگایا ہے کہ اس کے اختیار سے ملک کے مفادات کی خدمت نہیں ہو رہی ہے اور پورا لبنان اس کی قیمت ادا کر رہا ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ – 17 جمادی الاول 1440 ہجری – 03 فروری 2018ء شمارہ نمبر: (14312)