اسرائیل کی یقینی حملہ سے بچنے کے لئے روسی اقدام

شام اور لبنان میں ایرانی میزائل فیکٹریوں کی خبروں کے بعد اور کیمیاوی دعووں کے سلسلہ میں واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان تنازعہ ماسكو: رائد جبر – پیريس: ميکائل ابونجم – نيويارك: علي بردى کل رام اللہ میں روس کے ایک عظیم وفد نے اسرائیلی رہنماؤں کے ساتھ علاقہ میں ایرانی […]

اسرائیل کی یقینی حملہ سے بچنے کے لئے روسی اقدام
شام اور لبنان میں ایرانی میزائل فیکٹریوں کی خبروں کے بعد  اور کیمیاوی دعووں کے سلسلہ میں واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان تنازعہ

ماسكو: رائد جبر – پیريس: ميکائل ابونجم – نيويارك: علي بردى

کل رام اللہ میں روس کے ایک عظیم وفد نے اسرائیلی رہنماؤں کے ساتھ علاقہ میں ایرانی اثر ورسوخ کے خدشات کے سلسلہ میں گفت وشنید کرنے کے بعد فلسطینی حکومت کے ساتھ مذاکرات کیا ہے اور اس کا مقصد اس یقینی حملہ کو روکنا ہے جسے تل ابیب شام اور لبنان کے جنوب میں زمین کے اندر پوشیدہ ایرانی میزائل فیکٹریوں کے خلاف کرنا چاہتا ہے۔(۔۔۔)

اسی سلسلہ میں امریکی وزیر دفاع جیمس ماٹیس نے کہا کہ دمشق کے غوطہ میں شامی حکومت کی طرف سے سارین نامی گیس استعمال کیے جانے کے سلسلہ میں انہیں کوئی دلیل نہیں ملی ہے لیکن ریاستہائے متحدہ امریکہ استعمال کیے جانے کے سلسلہ میں رپورٹ کا مطالعہ کر رہا ہے اور اس سلسلہ میں وہ بے چینی بھی محسوس کر رہا ہے۔

اسی سلسلہ میں ماسکو نے واشنگٹن پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ وہ اس نئے کیمیاوی دعوں کے ذریعہ شام میں سیاسی حل کے مواقع کو ضائع کرنے میں لگا ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ – 17 جمادی الاول 1440 ہجری – 03 فروری 2018ء  شمارہ نمبر: (14312)