جدہ میں دہشت گرد نیٹ ورک گرفتار
دو افراد نے اپنے آپ کو دھماکہ سے اڑا لیا… جبکہ ایک سعودی شخص اور ایک پاکستانی خاتون گرفتار اتوار 24 ربيع الثانی 1438 ہجری 22 جنوری 2017 ء شمارہ: (13935) جدہ: اسماء الغابری – رياض: عبد الله آل ہیضہ کل جدہ شہر میں سعودی وزارت داخلہ نے سیکورٹی چھان بین کی دو […]
دو افراد نے اپنے آپ کو دھماکہ سے اڑا لیا… جبکہ ایک سعودی شخص اور ایک پاکستانی خاتون گرفتار
اتوار 24 ربيع الثانی 1438 ہجری 22 جنوری 2017 ء شمارہ: (13935)

جدہ: اسماء الغابری – رياض: عبد الله آل ہیضہ
کل جدہ شہر میں سعودی وزارت داخلہ نے سیکورٹی چھان بین کی دو کاروائیوں کے دوران دہشت گرد نیٹ ورک کو پکڑنے کا اعلان کیا ہے۔ جنہوں نے بحر احمر کے ساتھ واقع مشرقی ساحلی علاقے میں دو اڈے قائم کئے ہوئے تھے اور حکومت کی نظروں سے چھپ کر دھماکہ خیز بیلٹ بناتے تھے۔
دھماکہ خیز بیلٹ اور مواد بنانے کے ان دو ٹھکانوں یعنی لیبارٹریوں میں سے "الحرازات” کے محلہ میں واقع ایک لیبارٹری کے اندر دو خود کش بمباروں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کرنے کے بعد خود کو دھماکہ سے اڑا لیا۔ جبکہ محلہ نسیم میں واقع ایک فلیٹ میں بنائے گئے دوسرے ٹھکانے کو سعودی شخص حسام الجہنی اور پاکستانی خاتون فاطمہ بلوچ کی گرفتاری کے بعد ختم کر دیا گیا۔