جنگ اور غفلت کی وجہ سے دمشق کی بے رونقی
دمشق: "الشرق الاوسط” غفلت اور جنگ کی وجہ سے دمشق بے رونق ہو چکا ہے۔ اس کے ترقی پسند اور غیر ترقی پند علاقوں میں یکساں طور پر گندگیاں ڈھیر کی شکل میں موجود ہیں۔ ان اچھی خوشبوؤں پر جن سے دمشق مشہور تھا آج ان پر بدبو چھا گئی ہے […]

دمشق: "الشرق الاوسط”
غفلت اور جنگ کی وجہ سے دمشق بے رونق ہو چکا ہے۔ اس کے ترقی پسند اور غیر ترقی پند علاقوں میں یکساں طور پر گندگیاں ڈھیر کی شکل میں موجود ہیں۔ ان اچھی خوشبوؤں پر جن سے دمشق مشہور تھا آج ان پر بدبو چھا گئی ہے اور ان کے علاوہ وہاں کے سڑکوں پر ہاتھ پھیلا کر بھیک مانگنے اور ایک جگہ سے دوری جگہ منتقل ہونے کی تصویر بہت زیادہ دیکھنے کو مل رہی ہے۔
شہر کے مرکزی سڑکوں پر غفلت کا منظر رونما ہے اور پلیٹ فارموں پر دکانوں اور اسٹالوں کی تعداد بہت زیادہ ہو چکی ہے جبکہ دمشق گورنریٹ نے ان کو ہٹانے کی بہت کوشش کی ہے لیکن ہر مرتبہ ان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ ان دکان داروں کا اثر ورسوخ بہت زیادہ ہے اور ان دکانوں کے مالک زیادہ تر سیکورٹی افسران ہیں۔
اتوار – 14 ذی القعدة 1438 ہجری – 6 اگست 2017 ء شمارہ نمبر: (14131)