"جنیوا 4” سب کچھ یا کچھ بھی نہیں پر اتفاق
انقرہ: سعيد عبد الرازق – جنیوا: "الشرق الاوسط” شامی مذاکرات "جنیوا 4” چوتھے روز میں داخل ہونے کے باوجود، تشویش میں مبتلا طرفین کے مابین ابھی تک گہری بات چیت کا سلسلہ شروع نہیں ہوا۔ کیونکہ وہ ابھی تک اس پر منحصر ایجنڈہ کے بارے میں جائزہ لے رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے شام

انقرہ: سعيد عبد الرازق – جنیوا: "الشرق الاوسط”
شامی مذاکرات "جنیوا 4” چوتھے روز میں داخل ہونے کے باوجود، تشویش میں مبتلا طرفین کے مابین ابھی تک گہری بات چیت کا سلسلہ شروع نہیں ہوا۔ کیونکہ وہ ابھی تک اس پر منحصر ایجنڈہ کے بارے میں جائزہ لے رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے شام کے لئے ایلچی سٹیفن ڈی مستورا نے مذاکرات کے لئے تین اہم عنوانات؛ حکومت، آئین اور انتخابات، پر مشتمل دستاویز دو روز قبل ہی طرفین کو دی ہے۔ جس کے مطابق باہمی بات چیت برابری کے انداز میں ہوگی اور اس میں وضاحت کی گئی ہے کہ "کسی بھی چیز پر کوئی معاہدہ نہیں ہے جب تک ہر چیز پر کوئی معاہدہ نہیں ہو جاتا ہے”۔
یہ عنوانات سنہ 2015 کی عالمی قرار داد 2254 میں مذکور ہیں۔ جو کہ شام میں سیاسی حل تک رسائی کے لئے بین الاقوامی روڈ میپ کی وضاحت کرتے ہیں۔ لیکن دمشق اور مخالف جماعتیں خاص طور سے حکومت کے بارے میں مختلف انداز سے اس کی تشریح کرتی ہیں۔