خادم حرمين: سعودی عرب اسلامی مسائل میں ہر ممکنہ حد تک ساتھ کھڑا ہے
کوالالمپور میں شاہ سلمان کا نہایت گرم جوشی سے استقبال رياض: فتح الرحمن يوسف – کوالالمپور: "الشرق الاوسط” خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کہا کہ مملکت سعودی عرب "سعودی عرب اسلامی مسائل میں ہر ممکنہ حد تک ساتھ کھڑا ہے”۔ انہوں نے کل کوالالمپور کے شا
کوالالمپور میں شاہ سلمان کا نہایت گرم جوشی سے استقبال

رياض: فتح الرحمن يوسف – کوالالمپور: "الشرق الاوسط”
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کہا کہ مملکت سعودی عرب "سعودی عرب اسلامی مسائل میں ہر ممکنہ حد تک ساتھ کھڑا ہے”۔ انہوں نے کل کوالالمپور کے شاہی محل میں ملائیشیا کے فرمان روا سلطان محمد پنجم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ "ہم اپنے برادر ملک کے ساتھ ہر طرح کی کوشش یا کام میں ہمہ وقت تعاون وامداد کے لئے تیار ہیں جو مسلمانوں کے مسائل میں مددگار ہو”۔ انہوں نے اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہمارے دونوں ملکوں کے مابین تمام شعبہ جات میں تعاون وتعلقات اعلی سطح تک پہنچ چکے ہیں، اب ہم مشترکہ مفادات کے پیش نظر ان کو مزید فروغ دینا اور مضبوط کرنا چاہتے ہیں”۔
شاہ سلمان نے یہ بات سلطان محمد پنجم کی جانب سے انکے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کہی۔ یہ تقریب شاہ سلمان کے ایشیائی دورے کے دوران ان کے کل کوالالمپور پہنچنے پر ان کے والہانہ استقبال میں منعقد کی گئی تھی۔ جبکہ س دوران خادم حرمین کو ملائیشیا کے سب سے بڑے سرکاری اعزاز "شاہی تمغہ” سے نوازا گیا۔
دوسری جانب سلطان محمد پنجم نے ان اپنے بیان میں اسے دورہ کو دونوں ملکوں کے مابین تاریخی تعلقات کی گہرائی، باہمی تعاون اور معاہدوں کی بار آوری سے تعبیر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب مستقل طور پر حاجیوں اور زائرین کو انتہائی آسانی، سہولت، سکون اور اطمینان کے ساتھ (حج وعمرہ کی) رسومات کی ادائیگی میں خدمات اور مدد فراہم کر رہا ہے۔
دریں اثناء سعودی عرب میں ملائیشیا کے سفیر زینول رحیم زین الدین نے "الشرق الاوسط” سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہ سلمان کا ان کے ملک کا یہ دورہ مستقبل میں گہرے اسٹریٹجک تعلقات کی بنیاد اور انسداد دہشتگردی کے عزم کو مضبوط کرتا ہے۔ انہوں نے اس دورہ کے دوران مذاکرات اور کئی ایک مشترکہ معاہدے ہونے کی توقع ظاہر کی۔