خادم حرمین کا جاپان میں مصروف شیڈول

جاپانی وزیر اعظم اور شاہ سلمان کی ملاقات – کئی معاہدوں پر دستخط   ٹوكيو ـ رياض: "الشرق الاوسط” خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کل سے جاپان کا سرکاری دورہ شروع کیا۔ کل جب وہ دارالحکومت ٹوکیو پہنچے تو ہانیدا انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ان کا خیر مقدم کرنے والوں [&he

خادم حرمین کا جاپان میں مصروف شیڈول
جاپانی وزیر اعظم اور شاہ سلمان کی ملاقات – کئی معاہدوں پر دستخط
1489341620208458200

ٹوكيو ـ رياض: "الشرق الاوسط”

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کل سے جاپان کا سرکاری دورہ شروع کیا۔ کل جب وہ دارالحکومت ٹوکیو پہنچے تو ہانیدا انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ان کا خیر مقدم کرنے والوں میں سر فہرست جاپان کے ولی عہد شہزادہ نارو ہیتو اور ٹوکیو میں سعودی عرب کے سفیر احمد یونس البراک شامل تھے۔

مصروف ترین شیڈول کے ساتھ یہ شاہی دورہ خادم حرمین شریفین اور وزیر اعظم شینزو آبی کی ملاقات اور پھر بادشاہ "اکی ہیتو” کی طرف سے استقبالیہ پر مشتمل ہے۔ سفیر البراک کے مطابق اس کے علاوہ شیڈول میں سعودی عرب اور جاپانی اطراف معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، سائنس، ثقافت اور صحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور نئے افق کھولنے کے لئے کئی ایک مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی شامل ہیں۔

دریں اثناء سعودی عرب میں جاپانی سفیر نوری ہیرو اکودا نے خادم حرمین شریفین کا ان کے ملک جاپان کا دورہ کرنے پر بات کرتے ہوئے اسے "اہم ترین دورہ” قرار دیا، جس سے دونوں ملکوں کے مابین دو طرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا اور نئے افق کھلیں گے۔

پیر 14 جمادى الثانی 1438 ہجری­ 13 مارچ 2017ء  شمارہ: (13985)