لیبیا کے آرمی چیف کا دل جیتنے کے لئے امریکی اور روسی جدوجہد
قاہرہ: خالد محیود امریکہ اور روس کی طرف سے لیبیا میں نئی حکومت کے قیام کے لئے وہاں کے آرمی چیف خلیفہ حفتر کے مشیر کار کا دل جیتنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اسی سلسلہ میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل ٹوماس وائلڈ ہاؤسر نے امریکی سینٹ کے سامنے جلسۂ […]

قاہرہ: خالد محیود
امریکہ اور روس کی طرف سے لیبیا میں نئی حکومت کے قیام کے لئے وہاں کے آرمی چیف خلیفہ حفتر کے مشیر کار کا دل جیتنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اسی سلسلہ میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل ٹوماس وائلڈ ہاؤسر نے امریکی سینٹ کے سامنے جلسۂ سماعت کے دوران کہا ہے کہ اب ضرورت ہے کہ حفتر اور لیبیا کی پارلیمنٹ ایک قومی حکومت کے قیام کے سلسلہ میں اپنا فعال کردار ادا کرے۔
دوسری طرف روسی سیکورٹی "آر ایس بی” نامی کمپنی کے صدر اولیگ کرینیٹسین نے واضح انداز میں کہا ہے کہ ماسکو حفتر کی مدد کرنے کے لئے تیار ہے اور لیبیا کے مشرقی علاقوں میں روس کے ریٹائرڈ فوجیوں کا وجود ایک تجارتی ترتیب ہے لیکن روس کے سیکورٹی ذرائع نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ اگر ماسکو کی موافقت نہ ہوتی تو ایسا نہیں ہوتا باوجودیکہ کہ کرینیٹسین نے کہا ہے کہ اس کی کمپنی نے روسی وزارت دفاع کے ساتھ کام نہیں کیا ہے اور انہوں نے پر زور انداز میں کہا ہے کہ ان کی کمپنی وزارت خارجہ کے ساتھ مشورہ کرتی ہے۔
اتوار 13 جمادی الثانی 1438ہجری – 12مارچ 2017ء شمارہ نمبر {13984}