العبادی کا موصل سے "بڑی فتح” کا اعلان
"داعش” کے 37 ماہ کے قبضے کے بعد شہر آزاد – اور "انتہائی مشکل مرحلے” کا آغاز اربيل: "الشرق الاوسط” عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے کل موصل پر انتہا پسند تنظیم (داعش) کا 9 جون 2014 سے جاری قبضے سے آزادی کے بعد، "داعش” پر "بڑی فتح̶
"داعش” کے 37 ماہ کے قبضے کے بعد شہر آزاد – اور "انتہائی مشکل مرحلے” کا آغاز

اربيل: "الشرق الاوسط”
عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے کل موصل پر انتہا پسند تنظیم (داعش) کا 9 جون 2014 سے جاری قبضے سے آزادی کے بعد، "داعش” پر "بڑی فتح” کا اعلان کیا ہے۔
عراقی وزیر اعظم کے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ پر العبادی کی تصاویر نشر کی گئی ہیں، جس میں وہ سیاہ رنگ کی فوجی وردی اور ٹوپی کے ساتھ دکھائے گئے ہیں، جو کہ موصل شہر میں ان کے پہنچنے پر شہر پر مکمل کنٹرول کا باقاعدہ اعلان کے ضمن میں ہے۔ لیکن اعلان کیا گیا ہے کہ پرانے شہر میں "داعش” کے آخری گڑھ "میدان” کے علاقے میں ابھی تک لڑائی جاری ہے۔ "رویٹرز” ایجنسی نے فوجی قیادتوں سے نقل کیا ہے کہ مسلح "داعش” نے کل دریائے دجلہ کے راستے بھاگنے کی کوشش کی جس کے دوران ان کے درجنوں عناصر ہلاک کر دیئے گئے ہیں۔