انکشاف

اسرائیل کی شام کی "لحد فورس” کے لئے کوشش

جنوب میں مستحکم جنگ بندی – بحران کے حل سے قبل ٹرمپ کی جانب سے روس پر سے پابندیاں اٹھانا خارج از امکان   تل ابيب: نظير مجلی – عمان: محمد الدعمة اسرائیلی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ صدی میں ستر کی دہائی کے وسط میں سعد حداد کی قیادت میں تل […]

اسرائیل کی شام کی "لحد فورس” کے لئے کوشش
جنوب میں مستحکم جنگ بندی – بحران کے حل سے قبل ٹرمپ کی جانب سے روس پر سے پابندیاں اٹھانا خارج از امکان

تل ابيب: نظير مجلی – عمان: محمد الدعمة

اسرائیلی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ صدی میں ستر کی دہائی کے وسط میں سعد حداد کی قیادت میں تل ابیب کی جانب سے "جنوبی لبنان فورس” کی بنیاد رکھی گئی اور پھر ان کے بعد اس کی قیادت جنرل انطوان لحد نے سنبھالی، اب اسی طرز پر تل ابیب "جنوبی شامی فورس” کو تشکیل دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ (اسرائیلی) فوج کا (مقبوضہ) جولان اور اردن کی سرحد کے ساتھ شام کے جنوبی علاقے میں تعیناتی کا مشن ہے تاکہ خطے میں ایران کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو روکا جا سکے۔

اسرائیلی ذرائع نے یقین دہانی کی ہے کہ ان افواج کا ہدف حزب اللہ کی افواج اور ایران نواز یونٹس کو جولان کے پہاڑی علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے سے باز رکھنا ہے۔ "داعش” کے خلاف جنگ کے ختم کونے اور امریکی افواج کے علاقے سے جانے کے بعد خطے میں ایک خلا پیدا ہو جائے گا جسے روسی افواج ہرگز نہیں بھر سکیں گی۔

پیر – 16 شوال 1438 ہجری – 10 جولائی 2017ء  شمارہ: (14104)