اعتراض

مذاکرات کے لئے یمن کی 5 نئی شرائط

مشاورت میں”کانگریس پارٹی” کو قانونی طور پر شامل کرنے کی کوشش   لندن: بدر القحطانی یمن کے نائب وزیر اعظم وزیر خارجہ عبد الملک مخلافی نے انکشاف کیا ہے کہ یمن کی قانونی حکومت نے حوثیوں کے ساتھ کسی بھی قسم کے نئے مذاکرات کے میں شرکت کے لئے 5 نئی شرائط رکھی ہیں۔ […]

مذاکرات کے لئے یمن کی 5 نئی شرائط
مشاورت میں”کانگریس پارٹی” کو قانونی طور پر شامل کرنے کی کوشش

لندن: بدر القحطانی

یمن کے نائب وزیر اعظم وزیر خارجہ عبد الملک مخلافی نے انکشاف کیا ہے کہ یمن کی قانونی حکومت نے حوثیوں کے ساتھ کسی بھی قسم کے نئے مذاکرات کے میں شرکت کے لئے 5 نئی شرائط رکھی ہیں۔

مخلافی نے "الشرق الاوسط” کو انٹرویو کے دوران وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان پانچ شرائط میں "حوثیوں کو یمن میں سیاسی افراد اور عوام کے خلاف جرائم کے ارتکاب سے روکنا، زیر حراست افراد کی بلا استثناء رہائی، میزائل داغنے سے روکنا، شہروں پر حملہ کرنے اور ان کا محاصرہ کرنے سے روکنا، بلا کسی اعتراض کے شہریوں تک امداد پہنچانے کی اجازت شامل ہے۔ جبکہ تین شرائط پر واضح عمل درآمد کی تیاری ضروری ہے اور مذاکرات ان شرائط کی بنیاد کے علاوہ نہیں ہونگے”۔ (۔۔۔)

دریں اثناء، یمنی حکومت کے ایک اعلی سطح کے ذریعہ نے یقین دہانی کی ہے کہ "قانونی حکومت” کی کوشش ہے کہ یمن میں قیام امن کے لئے کی جانے والی مشاورت کے دوران "جنرل پیپلز کانگریس پارٹی کے وفد کو قانونی طور پر شامل کیا جائے۔ (۔۔۔)

جمعہ – 18 ربيع الثاني 1439 ہجری – 05 جنوری 2018ء شمارہ: [14283]