مخا میں زندگی کی واپسی – اور اہل علاقہ کی مچھلی اور بجلی کے ساتھ وابستہ خوشی
"الشرق الاوسط” یمن کے اس شہر میں جس کے قہوے نے پوری دنیا کے مزاج میں بہتری لائی عدن: بسام قاضی یمن کے نو آزاد ساحلی شہر "مخا” کے رہائشیوں نے مچھلی کے ریستوران دوبارہ کھلنے اور مسلسل بجلی کی فراہمی پر مسرت کا اظہار کیا اور اسے تاریخی علاقے میں زندگی کی […]
"الشرق الاوسط” یمن کے اس شہر میں جس کے قہوے نے پوری دنیا کے مزاج میں بہتری لائی

عدن: بسام قاضی
یمن کے نو آزاد ساحلی شہر "مخا” کے رہائشیوں نے مچھلی کے ریستوران دوبارہ کھلنے اور مسلسل بجلی کی فراہمی پر مسرت کا اظہار کیا اور اسے تاریخی علاقے میں زندگی کی واپسی سے تعبیر کیا ہے۔
چند ماہ پہلے آزاد ہونے والے اس شہر کے دورے کے دوران "الشرق الاوسط” نے بھی یہاں بہتری کے چند مناظر دیکھے، جبکہ کل یمنی وزیر اعظم ڈاکٹر احمد عبید بن دغر نے اس شہر کے دورہ کے دوران بندرگاہ کو دوبارہ شروع کرنے اور خدمات کو بہتر بنانے کا وعدہ کیا ہے۔