مقتدی الصدر کا عراق کے «تاریک انجام» کے بارے میں انتباہ
بغداد: "الشرق الاوسط” "تحریک الصدری” کے رہنما "مقتدی الصدر” نے عراق کے "تاریک انجام” سے خبردار کیا ہے۔ انہوں نے یہ بیان الیکشن کمیشن میں تبدیلی کے مطالبہ پر مظاہرے کے دوران ان کے پیروکاروں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے ایک دن بعد دی

بغداد: "الشرق الاوسط”
"تحریک الصدری” کے رہنما "مقتدی الصدر” نے عراق کے "تاریک انجام” سے خبردار کیا ہے۔ انہوں نے یہ بیان الیکشن کمیشن میں تبدیلی کے مطالبہ پر مظاہرے کے دوران ان کے پیروکاروں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے ایک دن بعد دیا۔ ان جھڑپوں میں دونوں جانب کے 8 افراد ہلاک اور دیگر سینکڑوں زخمی ہوگئے۔
پرسوں (بروز ہفتہ) الخضرا اور اس کے ارد گرد کے علاقے پر کاتشیا راکٹ کی بمباری کے جواب میں الصدری تحریک کے رہنما نے ٹویٹر پر ٹویٹس کے ذریعے "کسی بھی قسم کے تشدد اور تخریب کاری کے عمل سے لاتعلقی” کا اعلان کیا۔ کل الصدر نے ایک اور بیان دیتے ہوئے اس میں انتباہ کیا کہ تشدد پسندی کا سہارا لینے کی صورت میں "ہمارے پیارے ملک عراق اور اس کی عوام کا انجام تاریک ہوگا۔”