شاہ سلمان اپنے سفیروں سے: چیلنجز کے لئے چوکس رہو
آج ریاض میں گوتیرس – اور ترک صدر سے ملاقات رياض: عبد الہادی حبتور – انقرہ: سعيد عبد الرازق کل خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے پوری دنیا میں مملکت سعودی عرب کے سفیروں اور نمائندگان کو چوکس رہنے اور اپنے ملکی پالیسیوں کو جاننے کی نصیحت کی۔ شاہ […]
آج ریاض میں گوتیرس – اور ترک صدر سے ملاقات

رياض: عبد الہادی حبتور – انقرہ: سعيد عبد الرازق
کل خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے پوری دنیا میں مملکت سعودی عرب کے سفیروں اور نمائندگان کو چوکس رہنے اور اپنے ملکی پالیسیوں کو جاننے کی نصیحت کی۔
شاہ سلمان نے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اور بیرون ملک مملکت کے مشنز کے سربراہوں سے ملاقات کے دوران کہا: "مملکت کو درپیش چیلنز اور بین الاقوامی صورت حال کسی سے چھپے ہوئی نہیں ہے یہ مملکت کے مفادات کو متاثر کر سکتے ہیں، چنانچہ ان کا تقاضہ ہے کہ چوکس رہیں اور بین الاقوامی سطح پر امن و استحکام کے حصول کے لئے مملکت کی پالیسیوں کو جانیں۔”
علاوہ ازیں کل شاہ سلمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے ملاقات کی جنہوں نے سعودی عرب کی بین الاقوامی سطح کی پالیسوں کی قدر کی۔ شاہ سلمان نے گوتیرس کے ہمراہ عالمی امن وسلامتی کے حصول کے لئے اقوام متحدہ کی کوششوں اور کاموں کو جائزہ لیا۔
علاوہ ازیں، آج ترکی کے صدر رجب طیب اردگان ریاض پہنچ رہے ہیں۔ ان کا خلیجی ممالک کے دورہ کے دوران یہ دوسرا سٹاپ ہے، انہوں نے اپنے دورے کا آغاز کل منامہ سے کیا، جہاں انہوں نے بحرینی فرماں روا شاہ حمد بن عیسی سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں دونوں ملکوں کے مابین گہرے تعلقات پر فریقین میں تبادلۂ خیال کی یقین دہانی کی۔