مراوی کی جنگ میں امریکی فورسز
مانیلا: "الشرق الاوسط” فلپین کے جنوب میں ہونے الی مراوی جنگ میں امریکہ کی خاص فورسز داخل ہو چکی ہے اور یاد رہے کہ اس علاقہ میں تنظیم داعش کے اتحادی دہشت گرد مسلح افراد کا قبضہ ہے۔ مانیلا میں امریکی سفارت خانہ کے ترجمان نے بتایا […]

مانیلا: "الشرق الاوسط”
فلپین کے جنوب میں ہونے الی مراوی جنگ میں امریکہ کی خاص فورسز داخل ہو چکی ہے اور یاد رہے کہ اس علاقہ میں تنظیم داعش کے اتحادی دہشت گرد مسلح افراد کا قبضہ ہے۔
مانیلا میں امریکی سفارت خانہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ امریکہ کی خاص فورسز مسلح افراد کی طرف سے کئے جانے والے گھیراؤ کو ختم کرنے کے لئے فلپینی فوجیوں کی مدد کر رہی ہیں اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ یہ کاروائی فلپینی حکومت کے مطالبہ کے بعد کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی یہ خاص فورسز مراوی کی آئیندہ سرگرمیوں میں فلپین کی فوجیوں کی مدد کریں گی اور اس کا مقصد مراوی اور ابو سیاف کے مسلح افراد کے خلاف جنگ کرنے والے فلپین کے فوجیوں کی مدد کرنا ہے۔ انہوں نے مزید تفصیل بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کاروائیوں کے سلسلہ میں امریکہ کی طرف سے فلپین فوجیوں کو کی جانے والی مدد کے سلسلہ میں متعینہ معلومات پر گفتگو نہیں کر سکتے ہیں۔
اتوار 16 رمضان المبارک 1438 ہجری 11 جون 2017ء شمارہ: (14075)