دہشت گردوں

موصل میں "داعش” کے لئے خود کشی آخری آپشن

موصل: دلشاد عبد الله جبکہ عراقی فورسز مغربی موصل میں "داعش” پر اپنا گھیرا تنگ کر رہی ہے اور چند روز قبل شہر کے مغربی جانب شمالی محور میں ان کے خلاف ایک نیا محاذ کھول دیا ہے، تو ایسی صورت میں سیکورٹی فورسز کی پیش رفت کو روکنے سے مایوس ہونے کے بعد […]

موصل میں "داعش” کے لئے خود کشی آخری آپشن
news-090517-2

موصل: دلشاد عبد الله

جبکہ عراقی فورسز مغربی موصل میں "داعش” پر اپنا گھیرا تنگ کر رہی ہے اور چند روز قبل شہر کے مغربی جانب شمالی محور میں ان کے خلاف ایک نیا محاذ کھول دیا ہے، تو ایسی صورت میں سیکورٹی فورسز کی پیش رفت کو روکنے سے مایوس ہونے کے بعد شدت پسند تنظیم (داعش) کے پاس آخری آپشن خود کشی کی بچی ہے۔

وفاقی پولیس کے کمانڈر رائد شاکر جودت نے "الشرق الاوسط” سے کہا کہ "ہماری فورسز نے ھرمات کے علاقے میں موجود تمام رہائشی مکانوں پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے، جبکہ فوری رد عمل کے دوران ھرمات دوم کے علاقے کو مختلف حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ "دہشت گردوں کا دفاع ٹوٹ چکا ہے اور انہوں نے بھاگنا شروع کر دیا ہے اور ہمارا ہدف ہے کہ ان بھاگنے والوں کا (ڈرون) طیاروں کے ذریعے پیچھا کیا جائے اور ان کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا جائے”۔

بدھ 13 شعبان 1438 ہجری ­ 10 مئی 2017ء شمارہ: (14043)