اسلحہ

ٹرمپ کی طرف سے الرقہ میں جنگ کی خاطر کردوں کو مسلح کرنے کی اجازت

  بيروت: بولا اسطيح اور كارولين عاكوم ­ واشنگٹن: "الشرق الاوسط” کل ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شام کے علاقے الرقہ میں کاروائی کے ابتدائیہ کے طور پر شام میں تنظیم "داعش” کا مقابلہ کرنے والے کرد جنگجوؤں کو مسلح کرنے پر موافقت کا اظہار کیا ہے۔ امریکی

ٹرمپ کی طرف سے الرقہ میں جنگ کی خاطر کردوں کو مسلح کرنے کی اجازت
news-090517-1

بيروت: بولا اسطيح اور كارولين عاكوم ­ واشنگٹن: "الشرق الاوسط”

کل ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شام کے علاقے الرقہ میں کاروائی کے ابتدائیہ کے طور پر شام میں تنظیم "داعش” کا مقابلہ کرنے والے کرد جنگجوؤں کو مسلح کرنے پر موافقت کا اظہار کیا ہے۔ امریکی وزارت دفاع کی طرف سے کل دیئے گئے بیان کے مطابق اس اسلحہ میں خودکار رائفلیں، گولہ بارود اور بکتر بند گاڑیاں شامل ہیں۔

امریکی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ "اس امداد اور حمایت کی منظوری کا فیصلہ عوامی حفاظتی یونٹس اور کردوں کے لئے کیا گیا ہے”۔ فرانسیسی اخباری ایجنسی نے ان کے بیان کو نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ "یہ منظوری فوری طور پر نافذ العمل ہوگی لیکن اسلحہ کی ترسیل کے لئے وقت کے تعین کے بارے میں ابھی مزید حتمی شکل دینا ضروری ہے”۔

بدھ 13 شعبان 1438 ہجری ­ 10 مئی 2017ء شمارہ: (14043)