نئے سعودی عرب میں آپ کا استقبال ہے
سلمان الدوسری کل ریاض میں اعلان کردہ نئے خواب والا علاقہ سے متعلق نیوم نامی لائحۂ عمل مستقبل کا آنے والا صرف شہر نہیں ہے، یہ اعلان سعودی عرب کے اندر ہونے والی پہلی کوئی نئی فکر نہیں ہے، یہ اعلان کسی غیر تقلیدی شہرکا بھی نہیں ہے کہ زندگی، کام […]
سلمان الدوسری
کل ریاض میں اعلان کردہ نئے خواب والا علاقہ سے متعلق نیوم نامی لائحۂ عمل مستقبل کا آنے والا صرف شہر نہیں ہے، یہ اعلان سعودی عرب کے اندر ہونے والی پہلی کوئی نئی فکر نہیں ہے، یہ اعلان کسی غیر تقلیدی شہرکا بھی نہیں ہے کہ زندگی، کام اور اپنے مقاصد کو مکمل کرنے کے لئے سبقت کرنے والے سبقت کریں بلکہ یہ تو سعودی عرب کی نئی حالت ہے جس میں یہ ملک آگے کی طرف قدم بڑھاتا رہے گا اور کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا، سالوں کی مسافت کو کم وقت میں طے کرنے میں پش وپیش نہیں کرے گا، اپنی غلطیوں کو درست کرے گا اور تکبر نہیں کرے گا اور اپنے افواج کی حفاظت کرے گا اور اس کو کمزور کرنے والی چیز سے چھٹکارا حاصل کرے گا۔
جو بھی صرف دو سال کے اندر سعودی عرب کی طرف سے لئے جانے والے بڑے منصوبوں کے فیصلہ اور مستقبل کے اقدامات کو دیکھے گا وہ اس کے آنے والی مثبت تبدیلی کی مقدار کا اندازہ لگا پائے گا۔ خواہ دنیا کے اندر سب سے زیادہ اہم اور سب سے زیادہ مؤثر خود مختار حکومتی فنڈ بننے کے لئے عوامی سرمایہ کاری فنڈ کو ترقی دینے کی بات ہو یا بحر احمر کا لائحۂ عمل ہو یا القدیہ نامی لائحہ عمل کی بات ہو یا فوجی صنعت کے لئے سعودی کمپنی کے قیام کی بات ہو یا فنڈ باکس کی بات ہو سب میں ترقی کام جاری وساری رہے گا۔
اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ نیوم نامی لائحۂ عمل اپنی وسعت، اپنی عمدہ فکر اور اپنے مقاصد کی وجہ سے سعودی عرب کو ایک نئے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ آپ صرف یہ صوفیا ہی کا خیال کریں کہ دنیا کا یہ پہلا ربورٹ ہے جسے شہریت عطا کی جا رہی ہے اور اسے سعودی عرب کا پاسپورٹ دیا جا رہا ہے اور کل اس کا پاسپورٹ سعودی عرب کا ہو گیا۔(۔۔۔)
اہم بات یہ ہے کہ سعودی عرب میں نئی روح آتی رہے گی جب بھی دوسرے لوگ یہ گمان کریں گے کہ اس کا دور ختم ہو گیا ہے اور وہ ماضی کی طرف لے جانے والی ہر چیز کو ختم کر کے ایک شاندار مستقبل کی طرف گامزن ہوتا رہے گا اور اپنی نسلوں کو ترقی دیتا رہے گا اور اس سے بھی زیادہ اہم یہ ہے کہ سعودی عرب کی ٹریں ثابت قدمی اور عزم وارادہ کے ساتھ آگے بڑھتی رہے گی اور یہاں شک وشبہ کرنے والوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔
جمعرات – 6 صفر 1439 ہجری – 26 اكتوبر 2017ء شمارہ نمبر: (14212)