الجزائر اپنے بین الاقوامی کتاب میلہ میں ایرانی تصانیف پر پابندی عائد کر رہا ہے
الجزائر: "الشرق الاوسط” الجزائر کے ثقافتی شعبے کے حکام نے "22 ویں بین الاقوامی کتاب میلے” میں ایرانی کردار سے متعلق درجنوں شائع کردہ کتابوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جبکہ یہ کتاب میلہ دارالحکومت کے مشرقی مضافات میں شروع ہے اور آئندہ ماہ کی 5 تاریخ تک جاری رہے گا۔ "کت

الجزائر: "الشرق الاوسط”
الجزائر کے ثقافتی شعبے کے حکام نے "22 ویں بین الاقوامی کتاب میلے” میں ایرانی کردار سے متعلق درجنوں شائع کردہ کتابوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جبکہ یہ کتاب میلہ دارالحکومت کے مشرقی مضافات میں شروع ہے اور آئندہ ماہ کی 5 تاریخ تک جاری رہے گا۔
"کتاب میلے” کے نگران حمیدو مسعودی نے "الشرق الاوسط” کو بتایا کہ وہ تصانیف جن پر پابندی لگائی گئی ہے وہ "فرقہ واریت اور تشدد پسندی کو ہوا دینے اور مالکی فقہ سے مخالفت رکھتی ہیں، جبکہ الجزائر کی عوام کی اکثریت فقہ مالکی کی پیروی کرنے والی ہے”۔ انہوں نے پابندی شدہ کتابوں کے عناوین پر گفتگو کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا "تاکہ ان کی مفت میں تشہیر بھی نہ ہو”۔ باخبر ذرائع کے مطابق یہ معینہ کتابیں ایران سے چھپی ہیں۔ (۔۔۔)