اردنی سفیر کو سعودی عرب میں سفارتی مدت مکمل كرنے کے موقع پر منعقد پروگرام میں الوداع کہا گیا

ریاض: (الشرق الاوسط) خادم حرمین شریفین شاه سلمان بن عبد العزیز نے ملک عبد العزیز فاؤنڈیشن کی مجلس ادارت کے چھیالیسویں اجلاس کی صدارت فرمائی، جو کہ گزشتہ کل یمامہ محل میں منعقد ہوا۔ ملک سلمان نے جزیرة العرب کی تاریخ کى تدوين اور اس كے مختلف مصادر كو اہميت ديتے ہوئے اس فاؤنڈیشن کے […]

اردنی سفیر کو سعودی عرب میں سفارتی مدت مکمل كرنے کے موقع پر منعقد پروگرام میں الوداع کہا گیا
2-1

ریاض: (الشرق الاوسط)

خادم حرمین شریفین شاه سلمان بن عبد العزیز نے ملک عبد العزیز فاؤنڈیشن کی مجلس ادارت کے چھیالیسویں اجلاس کی صدارت فرمائی، جو کہ گزشتہ کل یمامہ محل میں منعقد ہوا۔

ملک سلمان نے جزیرة العرب کی تاریخ کى تدوين اور اس كے مختلف مصادر كو اہميت ديتے ہوئے اس فاؤنڈیشن کے کردار اور اس کی خدمات کو سراہا، نیز اس کی جانب سے سعودی عرب کى خاطر تاریخی اور حب الوطنی سے لبریز خدمات انجام دینے کے سلسلے میں مختلف اور ہمہ جہت وسائل وذرائع کا اہتمام کئے جانے اور اس میں دلچسپی دکھانے کی خوب پذیرائی کی، خاص طور پر سعودی عرب کے داخلی وخارجی مراکز کے ساتھہ باہمى تعاون اور معاہدوں کو فروغ دینے کے سلسلے میں کی جانے والى کوششوں کی خوب تعریف کی۔

مجلسِ ادارت كے ممبران نے اپنے ایجنڈے میں شامل موضوعات پر تبادلہ خیال کیا- شاہ عبد العزیز فاؤنڈیشن کے کاموں اور منصوبوں سے متعلق، نیز جزیرة العرب اور اس كے پرانى تاريخي مصادر كے بارے ميں ايک علمى سيمينار منعقد كرنے كى منظوری کے حوالے سے کئی قرارداديں پاس کيں، واضح رہے کہ فاؤنڈیشن کے قدیم جزیرہ نمائے عرب کی تاریخی دستاویزات اور اس کے ذرائع کے تئیں دلچسپی لینے کے ضمن میں یہ قرارداديں پاس ہوئیں، نیز شاہ عبد العزیز فاؤنڈیشن کی مشاورت کمیٹی اور اس کے ممبران سے متعلق جاری لائحہء عمل کى بھی منظوری دے دی گئی۔

اسی طرح کونسل نے دو سالہ 1435ھ – 1436ھ ، اور 1436ھ – 1437ھ کے اختتامی مالی گوشوارے کو، نیز سال 1437ھ / 2015م کے لئے فاؤنڈیشن کے فنڈ کى بھی منظوری دے دی۔

دوسری طرف گزشتہ کل شاه سلمان بن عبد العزیز نے قصر یمامہ میں واقع اپنے دفتر میں سعودی عرب میں مقیم اردن کے سفیر جناب حامد شمایلہ کا استقبال کیا، اور ریاض میں اپنے ملک کے سفیر کی حیثیت سے اپنی سفارتی مدت مکمل ہونے کے موقع پر ان سے الوداعی ملاقات کی۔

الوداعیہ ملاقات میں حکومتی وزیر، کیبنیٹ کے ممبر اور کلچر وثقافت، نیز ذرائع ابلاغ کے نائب وزیر جناب ڈاکٹر عصام بن سعد بن سعید اور وزیر برائے خارجی امور جناب ڈاکٹر نزار عبید مدنی نے شرکت کی۔