اردن کے اقتصادی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لئے سعودی کمپنی کی بنیاد:
رياض : (الشرق الاوسط آن لائن) ولی عہد کے ولی نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شہزاده محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے ریاض میں بدھ کو اردنی وزیر اعظم اور وزیر دفاع جناب ڈاکٹر ہانی الملقى کا یمامہ محل میں استقبال کیا، اور سعودی اردنی رابطہ کونسل نے آج ریاض میں […]

رياض : (الشرق الاوسط آن لائن)
ولی عہد کے ولی نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شہزاده محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے ریاض میں بدھ کو اردنی وزیر اعظم اور وزیر دفاع جناب ڈاکٹر ہانی الملقى کا یمامہ محل میں استقبال کیا، اور سعودی اردنی رابطہ کونسل نے آج ریاض میں ولی عہد کے ولی شہزاده محمد بن سلمان بن عبد العزیز نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع ، اور اردنی وزیر اعظم ووزیر دفاع ڈاکٹر ہانی الملقی کی صدارت میں اپنی پہلی میٹنگ منعقد کی۔
واضح رہے کہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز اور ڈاکٹر ہانی الملقی دونوں نے اپنے اپنے ملک کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئے میٹنگ کی صدارت کی۔
میٹنگ کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان ممتاز باہمی تعلقات کا جائزہ لیا گیا، اسی طرح مورخہ 11 / 4 / 2016ء کو جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں جن شعبوں کا ذکر کیا گیا تھا، ان شعبوں میں بھی باہمى تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت ہوئی. کونسل نے دونوں قیادتوں کی خواہشات کے مطابق دونوں ممالک اور وہاں کی عوام کے مشترکہ مفادات میں ان شعبوں کی ترقی پر زور دیا.
سعودیہ اور اردن دونوں کی طرف سے جاری مشترکہ بیان میں یہ کہا گیا کہ یہ میٹنگ سعودیہ اور اردن کے قدیم اور گہرے تعلقات کو ظاہر كرتى ہے، نیز سعودی شاہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ان كے بهائى اردن کے بادشاہ شاہ عبد اللہ ثانی بن حسین کی ہدايات اور مؤرخہ 27 / 4 / 2016ء کو ریاض میں سعودی اردن رابطہ کونسل کے لائحہ عمل كے مطابق عمل ميں آئى ۔
جاری مشترکہ بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ میٹنگ کے دوران عوامی سرمایہ کاری فنڈ اور علاقہ عقبہ کی اتھارٹی کے مابین عقبہ میں ترقیاتی سرمایہ کاری کا منصوبہ شروع کرنے، ڈبل ٹیکسیشن كو ختم كرنے اور دونوں ملکوں کی آمدنی پر عائد ٹیکس کى چورى كى روک تھام، نیز دونوں ممالک کے درمیان صنعتی تعاون، سعودی عرب اور اردن کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کارپوریشن کے درمیان تعاون کے سلسلے میں مفاہمتى يادداشت پر دستخط ہوئے۔
اسی طرح اجلاس میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے سلسلے میں اس مفاہمتى يادداشت، جس پر عمان میں مورخہ 25 / 08 / 2016ء کو دستخط ہوئے تھے، کے مطابق اردن میں اقتصادی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لئے ایک کمپنی قائم کرنے اور اسے اردنی سرمایہ کاری کے قانون کے تحت، اردنی مالیاتی اداروں اور بینکوں کی شراکت سے رجسٹر کرنے کے فیصلے موضوع بحث رہے، اسی طرح فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا كہ جتنی جلدی ممکن ہو سرمایہ کاری كى کمپنی کى رجسٹریشن سے متعلق جو بھی کارروائیاں ہیں انہیں مکمل کرلیا جائے۔
فریقین کا اس بات پر بھی اتفاق ہوا كہ سعودی اردنی رابطہ کمیٹی کا کام مسلسل جاری رہے گا، دیگر معاہدوں كے مطابق جن پراجيكٹس پر كام ہو رہا ہے ان كو پايہء تكميل تک پہنچايا جائے، خاص طور پر بجلی کے کنکشن، جوہری توانائی، کان کنی، سرمایہ کاری کا فروغ، فوجی تعاون، بشمول فوجی صنعتوں کے اور ان سارے امور کو اجلاس میں پیش کیا جائے، تاکہ ان پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کے آئندہ اردن کے دورہ کے موقع پر متوقع معاہدوں سميت دستخط کے لئے ضروری کارروائیاں کی جاسکیں، اسی طرح جانبین نے دونوں دوست ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کی بقاء پر زور دیا تاکہ باہمى تعلقات مزید وسیع اور مضبوط ہوں ۔
اردنی وزیر اعظم اور وزیر دفاع ڈاکٹر ہانی ملقی نے سعودی عرب میں اپنے اور اردنی وفد کا پرجوش استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا كيا، اور سعودی اردن رابطہ کونسل كا دوسرا اجلاس اردن میں منعقد كرنے پر اتفاق ہوا ۔