حریری: ہمارے خلیجی تعلقات میں موسم گرما کی بدلیاں چھٹ چکی ہیں
لبنانی صدر کا اسد کے نمائندے اور ظریف سے ملاقات بيروت: الشرق الاوسط لبنانی حکومت کی تشکیل کے لئے نامزد صدر سعد حریری نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لبنانی اور خلیجی تعلقات میں جو بھی كشیدگیاں تھیں وہ اب انتہائی طور پر ختم ہو چکی ہیں اور اپنے […]
لبنانی صدر کا اسد کے نمائندے اور ظریف سے ملاقات

بيروت: الشرق الاوسط
لبنانی حکومت کی تشکیل کے لئے نامزد صدر سعد حریری نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لبنانی اور خلیجی تعلقات میں جو بھی كشیدگیاں تھیں وہ اب انتہائی طور پر ختم ہو چکی ہیں اور اپنے ملک اور اس کے باشندوں کے مفاد کے لئے باہمی مکمل احترام کی بنیاد پر ہمارے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہو چکے ہیں ۔
کل لبنان میں خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے سفیروں کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران، حریری نے پرزور انداز میں کہا کہ ایوان صدر کی کرسی پر جنرل مائیکل عون کا پہونچنا اور موجودہ حکومت کی تشکیل یہ دونوں لبنان کی شناخت کی تجدید اور خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے ملکوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو بحال کرنے کا ایک سنہرا موقع ہے-
اسی کے ساتھ ساتھ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف مائیکل عون کے صدر منتخب ہونے کی مبارک بادی دینے کے لئے بیروت حاضر ہوئے جبکہ اس سے قبل اسی مقصد سے صدر بشار الاسد کی طرف سے ایک وفد صدارتی محل حاضر ہو چکا تھا ۔