خلیجی کمیش برائے معیشت ایک اہم قدم اور بڑی امیدیں

امید ہےکہ یکساں اور متحدہ کسٹم نظام اور یکساں کرنسی جیسے فائلوں پر کچھ حتمی فیصلہ لیا جائے۔ ریاض : شجاع بقمی امید کی جاتی ہے کہ خلیجی عرب ممالک کے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے اقتصادی اور ترقیاتی امور کی کمیشن ایک طویل مدت سے زیر بحث رہی بہت […]

خلیجی کمیش برائے معیشت ایک اہم قدم اور بڑی امیدیں
امید ہےکہ یکساں اور متحدہ کسٹم نظام اور یکساں کرنسی جیسے فائلوں پر کچھ حتمی فیصلہ لیا جائے۔
economy-111116-1

ریاض : شجاع بقمی

امید کی جاتی ہے کہ خلیجی عرب ممالک کے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے اقتصادی اور ترقیاتی امور کی کمیشن ایک طویل مدت سے زیر بحث رہی بہت سے اقتصادی فائلوں کومکمل کرے،  اسی کے ساتھ اس بات کا بھی انتظار ہے کہ گلف کمیشن آمدنی کے ذرائع کو متنوع بنانے کے نقشے پر نئے خد وخال نقش کرے اور یہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جبکہ گلف معیشت کمیشن کی طرف سے سعودیہ کی دارالحکومت ریاض میں  ایک تاسیسی  میٹنگ کا انعقاد گذشتہ کل ہوا.

ولی عہد کے جانشیں ، وزیراعظم کے  نائب ثانی اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے یقین دہانی کرا‏ئی  ہے کہ اگر خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) نے آنے والے سالوں میں اقتصادی اور ترقیاتی امورکی کمیشن کے لائحہ عمل کے مطابق مناسب طریقے سے اچھا کام کیا تو دنیا میں چھٹا سب سے بڑا اقتصادی بلاک بننے کا  ایک سنہرا موقع اس کے سامنے آسکتا ہے، اسی طرح ان یقین دہانیوں میں یہ یقینی  اور پراعتماد  اشارے بھی موجود ہیں جن کی بنیاد  خلیجی معیشت مزید ترقی اور پروان  حاصل کرسکتی ہے.