ڈونالڈ ٹرامپ

نئے امریکی صدر کی جانب سے وائٹ ہاؤس کے عملے کے سب سے بڑے عہدے کے لئے رینس کا انتخاب

لندن: نجلاء حبریری، واشنگٹن: "الشرق الاوسط” نومنتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرامپ نے اس بات کی تاکید کی ہے کہ وہ اپنا عہدہ سنبھالتے ہی لاکھوں غیرقانونی تارکین وطن کو نکال کر اپنا وعدہ پورا کریں گے۔ یہ بات انہوں نے ایک انٹرویو میں کہی جو کل شام میں نشر کیا جاچکا ہے، انہوں نے […]

نئے امریکی صدر کی جانب سے وائٹ ہاؤس کے عملے کے سب سے بڑے عہدے کے لئے رینس کا انتخاب
%d8%aa%d8%b1%d8%a7%d9%85%d8%a8

لندن: نجلاء حبریری، واشنگٹن: "الشرق الاوسط”

نومنتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرامپ نے اس بات کی تاکید کی ہے کہ وہ اپنا عہدہ سنبھالتے ہی لاکھوں غیرقانونی تارکین وطن کو نکال کر اپنا وعدہ پورا کریں گے۔ یہ بات انہوں نے ایک انٹرویو میں کہی جو کل شام میں نشر کیا جاچکا ہے، انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ان کی تعداد 30 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

"سی بی سی” چینل پر "60 منٹ” نامی پروگرام میں پورا انٹرویو نشر کرنے سے پہلے جو اقتباسات دکھلائے گئے اس میں ٹرامپ نے یہ کہا کہ "ہم جو کریں گے وہ یہ کہ ہم ان مجرموں کو نکال دیں گے جن کے مجرمانہ ریکارڈ موجود ہیں یا مجرمانہ گروپوں سے تعلق رکھتے ہیں اور منشیات کے ڈیلر ہیں، جن کی تعداد بہت زیادہ ہے، غالب گمان ہے کہ یہ 20 سے 30 لاکھ کے لگ بھگ ہوں گے۔ انہیں ہم ملک سے نکال دیں گے یا پھر انہیں جیل میں ڈال دیں گے، بہرکیف ہم انہیں اپنے ملک سے دور کرکے ہی دم لیں گے کیونکہ وہ لوگ یہاں پر قانون کی خلاف ورزی کرکے رہ رہے ہیں۔