کیری مسقط میں۔ ۔ ۔ "وقت گزرنے کے بعد” حوثیویوں سے مذاکرات

  عدن: عرفات مدابش الدمام: میرزا الخویلدی، واشنطن: ہبہ القدسی امریکی وزیر خارجہ جون کیری سلطنت عمان کی راجدھانی مسقط کل پہونچے، ان کے دورے کا مقصد یمن کی فائل کو آگے بڑھانا ہے۔ ادھر ایک یمنی ذمہ دار نے امریکی وزیر کی اس کوشش کے بارے میں کہا کہ اسے "آگے بڑھانے […]

کیری مسقط میں۔ ۔ ۔ "وقت گزرنے کے بعد” حوثیویوں سے مذاکرات
%d8%ac%d9%88%d9%86-%da%a9%db%8c%d8%b1%db%8c

عدن: عرفات مدابش الدمام: میرزا الخویلدی، واشنطن: ہبہ القدسی

امریکی وزیر خارجہ جون کیری سلطنت عمان کی راجدھانی مسقط کل پہونچے، ان کے دورے کا مقصد یمن کی فائل کو آگے بڑھانا ہے۔ ادھر ایک یمنی ذمہ دار نے امریکی وزیر کی اس کوشش کے بارے میں کہا کہ اسے "آگے بڑھانے کی کوشش وقت گزرجانے کے بعد” کی جارہی ہے۔

تاہم امریکی وزارت خارجہ نے کل یہ اعلان کیا ہے کہ کیری نے سلطنت عمان کے سلطان قابوس بن سعید اور عمانی امور خارجہ کے ذمہ دار یوسف بن علوی بن عبد اللہ سے ملاقات کی۔ یمنی باغی وفد کےسربراہ محمد عبد السلام نے بتلایا کہ وہ کیری سے ملاقات کریں گے اور یمنی بحران کے حل کے لئے عالمی ایلچی اسماعیل بن الشیخ کے تیار کردہ روڈمیپ کے سلسلہ میں بات چیت کریں گے۔

اپنی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے امریکی وزارت خارجہ نے کیری کے ان باغیوں سے ملاقات کرنے کی جانب اشارہ نہیں کیا۔ اسی کے ذرا‍ئع نے بتلایا کہ حوثیوں کے امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے اور امریکی مواطنین کو اغوا کرنے سے متعلق عمانی حکام کے ساتھ بات چیت ہوئی۔