امریکہ میں سر مایہ کاری کے سلسلہ میں کوئی تشویش نہیں اور نہ مالی فراہمی پر کو ئی دباؤ ہے..سعودی عرب

رياض: "الشرق الاوسط” خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سلامتی اور استحکام کی وجہ سےملک کی مالی حالت پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے، اسی کے ساتھ ساتھ انہوں نے قومی معیشت کے لئے سعودی مالیاتی ایجنسی کی کوششوں کو بھی سراہا ہے۔ اس کے بعد […]

امریکہ میں سر مایہ کاری کے سلسلہ میں کوئی تشویش نہیں اور نہ مالی فراہمی پر کو ئی دباؤ ہے..سعودی عرب
%d8%b3%d8%b9%d9%88%d8%af%d9%8a%d8%a9

رياض: "الشرق الاوسط”

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سلامتی اور استحکام کی وجہ سےملک کی مالی حالت پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے، اسی کے ساتھ ساتھ انہوں نے قومی معیشت کے لئے سعودی مالیاتی ایجنسی کی کوششوں کو  بھی سراہا ہے۔

اس کے بعد کل یمامہ محل کے دفتر میں شاہ سلمان نے وزیر خزانہ ڈاکٹر محمد الجدعان، سعودی مالیاتی ایجنسی کے گورنر احمد الخلیفی اور ان کے نمائندوں سے ایک اجلاس کے دوران سعودی مالیاتی ایجنسی کے باونویں سالانہ رپورٹ حاصل کیا .جیسا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف بن عبدالعزیز اور ولی عہد کے جانشیں شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیزکو سعودی مالیاتی ایجنسی رپورٹ کی دو کاپیاں موصول ہوئیں.

ڈاکٹر احمد الخلیفی نے اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ سعودیہ اپنے ترقی کے نئے لائحہ عمل (2030 میں سعودیہ کی ویژن) اور (قومی تبدیلی پروگرام) کے ذریعہ روشن مستقبل کی طرف پہنچے گا اور اس کا بڑا غیر معمولی اقتصادی اثر بھی ہوگا۔