ریاض میں "مسک” نامی بین الاقوامی پروگرام۔۔ 65 ملکوں کے مؤثر تجربے
سعودی نوجوانوں سے بل گیٹس کا خطاب۔۔ 2030 کا سعودی منظرنامہ آپ پر منحصر ہے اور آپ کا مستقبل روشن ہے ریاض: فتح الرحمن یوسف آج ریاض میں سعودی ولی عہد کے ولی عہد، نائب وزیراعظم دوم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کی زیر نگرانی فورم زیر […]
سعودی نوجوانوں سے بل گیٹس کا خطاب۔۔ 2030 کا سعودی منظرنامہ آپ پر منحصر ہے اور آپ کا مستقبل روشن ہے

ریاض: فتح الرحمن یوسف
آج ریاض میں سعودی ولی عہد کے ولی عہد، نائب وزیراعظم دوم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کی زیر نگرانی فورم زیر شعار”نوجوان رہنما ایک ساتھ” کے پہلے سیشن کی سرگرمیاں شروع ہو رہی ہیں۔
فورسیزون ہوٹل میں محمد بن سلمان بن عبد العزیز کی "مسک الخیریہ” نامی فلاحی تنظیم زیر انتظام دو روزہ پروگرام میں 65 ملکوں اور مقامی و بین الاقوامی 130 ماہرین کی شراکت سے اثرانداز ہونے والے جدید اقدامات کا آغاز کرے گا تاکہ نوجوانوں کی صلاحتیوں کو پروان چڑھایا جائے، ان کی صلاحیتوں کے مطابق ماحول پیدا کیا جائے اور مختلف میدانوں میں نوجون قائد ورہنماء تیار کئے جائیں۔
اس فورم میں ان مسائل پر گفتگو کی جائے گی جن کا اثر مثبت طور پر نوجوان نسل میں ہو، ان کے اندر مختلف میدان میں علمبردار بننے کا داعیہ پیدا ہو اور یہ عمل گفت وشنید کی چالس نششتوں اور ورک شاپ کے ذریعہ انجام دیا جائیگا، اس میں بندرہ سو بچے اور بچیاں شرکت کریں گے جن میں سے نصف کا تعلق سعودیہ سے ہے اور نصف کا تعلق دنیا کے مختلف ممالک سے ہے۔
محمد بن سلمان بن عبد العزیز کی "مسک الخیریہ” نامی فلاحی تنظیم کے اس موجودہ اقدام کا مقصد یہ ہے کہ نوجوانوں کے لئے ایک ایسا پلیٹ فارم بنایاجائے جہاں وہ قریب سے اپنے علم ومعرفت کا تبادلہ کر سکیں اور نتائج، سفارشات اور صلاحیتوں کو ترقی دینے والے اقدامات تک پہنچنے کے لئے اپنے کامیاب تجربوں کا جائزہ لے سکیں۔
توقع کے مطابق اس فورم میں مایکروسوفٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس بھی خطاب کریں گے، انہوں نے اپنے ایک ویڈیو میں کہا کہ میں آپ لوگوں کو "مسک العالمی” نامی فورم پر مبارکبادی دیتا ہوں، خاص طور پر شہزادہ محمد بن سلمان کی خدمت میں مبارکبادی پیش کرتا ہوں اور میں چاہتا ہوں کہ صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لئے ٹیکنالوجی کے میدان میں باہم مشترک کام کے لئے مجھے بھی موقع ملے، انہوں نے سعودی نوجوانوں کو مخاطب کر کے کہا کہ ملک کا مستقبل آپ پر منحصر ہے اور مہذب لوگوں کے نمائندے آپ ہیں، اسی طرح آپ کو یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ 2030 کا سعودی منظرنامہ آپ پر منحصر ہے اور اس اقدام کے سایہ میں سعودیہ کا روشن مستقبل موجود ہے۔