خلیجی ممالكـ کی سلامتی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے لئے مشترکہ مشقیں ایک جواب ہیں- بحرین کے بادشاہ

سعودی ولی عہد کی موجودگی میں .. دہشت گردوں کو روکنے کے لئے ورزش میں آٹھ فرضی طریقوں کی تقلید منامہ: عبید سہیمی بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے کل منعقدہ "خلیجی ممالک کی سیکورٹی 1” نامی مشترکہ خلیجی ورزش کے اختتام پرسختی کے ساتھ کہا کہ یہ ورزش […]

خلیجی ممالكـ  کی سلامتی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے لئے مشترکہ مشقیں ایک جواب ہیں- بحرین کے بادشاہ
سعودی ولی عہد کی موجودگی میں .. دہشت گردوں کو روکنے کے لئے ورزش میں آٹھ فرضی طریقوں  کی تقلید
bahrain

منامہ: عبید سہیمی

       بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے کل منعقدہ "خلیجی ممالک کی سیکورٹی 1” نامی مشترکہ خلیجی ورزش کے اختتام پرسختی کے ساتھ کہا کہ یہ ورزش "ہر اس شخص کے لئے ہمارا جواب ہے جو ہمارے ملکوں کی امن وسلامتی میں خلل پیدا کرنا چاہتا ہے”، اسی کے ساتھ اس بات کیطرف بھی اشارہ کیا کہ {اس ورزشنے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے خلیجی ملکوں کے لئے واحد تصور کے ذریعہ ایک سیکورٹی  نقشہ تیار کیا ہے جس سے یہمراد ہے کہ عربی خلیج سیکورٹی ناقابل تقسیم ہے}۔

بحرین کے بادشاہ نے ولی عہد، نائب وزیراعظم اور سعودی وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف بن عبدالعزیز اورخلیج تعاون کونسل کے وزرائے داخلہ کی موجودگی میں ورزش میں مشترکہ خلیجی فوجیوں سے مخاطب ہو کرشکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا "آپ کا اور آپ کے ان بھائیوں کا بہت بہت شکریہ جو قوم کے دشمنوں کو روکنے کے لئے آپ کے ساتھ بر سر پیکارہیں۔

کل شہزادہ محمد بن نائف عرب خلیجی ریاستوں کے لئے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکورٹی فورسز کے "خلیجی ممالک کی سیکورٹی 1” نامی آخری ورزش میں شرکت کے لئے بحرین  پہنچے تھے، یہ ورزش دہشت گردوں کو باز رکھنے کے لئے آٹھ فرضی طریقوں کی تقلید، یرغمالیوں کو آزاد کرانے   اور دہشت گرد تنظیموں پر چھاپے مارنے پر مشتمل تھی۔