مکہ مکرمہ پر یورش کی فائل اقوام متحدہ کی طرف
ایران کی غیر حاضری اور عراق کا تحفظ، صالح ،حوثی اور ان کے معاونین پچاس اسلامی ملکوں کی نگاہوں میں مجرم – مکہ مکرمہ: سعیدالابیض اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی طرف سے منعقدہ ہنگامی اجلاس میں صالح اور حوثی کے میلیشیاؤں کی طرف سے مکہ مکرمہ پر بیلسٹک میزائل کے […]
ایران کی غیر حاضری اور عراق کا تحفظ، صالح ،حوثی اور ان کے معاونین پچاس اسلامی ملکوں کی نگاہوں میں مجرم –

مکہ مکرمہ: سعیدالابیض
اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی طرف سے منعقدہ ہنگامی اجلاس میں صالح اور حوثی کے میلیشیاؤں کی طرف سے مکہ مکرمہ پر بیلسٹک میزائل کے ذریعہ کئے گئے یورش کی فائل کو اقوام متحدہ بھیجنے کا فیصلہ لیا گیا- اسی طرح مکہ مکرمہ میں منعقدہ اجلاس کے دوران اکیاون (51) ملکوں کے نمائندوں کی حاضری اور ایرانی نمائندہ کی غیر حاضری میں مکہ مکرمہ اور دوسرے مقدس جگہوں پر دوبارہ اس طرح کی حرکت نہ ہونے کی سلسلہ میں ضروری بین الاقوامی کاروائیاں اختیار کرنے کے لئے تنظیم کے رکن ممالک کے نام سے ایکزیکٹیو کمیٹی کی طرف سے ایک پیغام اقوام متحدہ بھیجنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
اسی طرح اس اجلاس میں مذکورہ حرکت کے بار بار نہ ہونے کے لئے جلد عملی اقدام کرنے کے سلسلہ میں غور وفکر کرنے کے لئے ایکزیکٹیو کمیٹی کے رکن ممالک میں سے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
عراق نے صادر ہونے والے فیصلہ کے سلسلہ میں تحفظ اختیار کرتے ہوئے اسلامی اتفاق سے نکل کر ان فیصلوں سے مخالفت کیا ہے جبکہ مکہ مکرمہ کا یہ اجلاس صادر ہونے والے اتفاق کے اعتبار سے بہت ہی ممتاز اجلاس شمار کیا گیا ہے- اور اس اجلاس کے آغاز سے انتہاء تک مشارکین کے درمیان کوئی اختلاف یا اعتراض دیکھنے کو نہیں ملا ہے۔