سعودی عرب کے ساتھ تعلقات عالمی سطح پر پیش آمدہ تبدیلیوں سے متاثر نہیں

گروزنی: "الشرق الاوسط” چیچینیا کے صدر رمضان قادیروف نے اس بات کی تاکید کی ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ ان کے ملک کے تعلقات بہت پرانے ہیں، چنانچہ عالمی سطح پر اتار چڑھاؤ کی وجہ سے یہ تعلقات خراب نہیں ہوسکتے۔ قادیروف نے "الشرق الاوسط” سے گفتگو کرتے ہوئے ایک […]

سعودی عرب کے ساتھ تعلقات عالمی سطح پر پیش آمدہ تبدیلیوں سے متاثر نہیں
1479578993419634300

گروزنی: "الشرق الاوسط”

چیچینیا کے صدر رمضان قادیروف نے اس بات کی تاکید کی ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ ان کے ملک کے تعلقات بہت پرانے ہیں، چنانچہ عالمی سطح پر اتار چڑھاؤ کی وجہ سے یہ تعلقات خراب نہیں ہوسکتے۔

قادیروف نے "الشرق الاوسط” سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ ریاض کے ساتھ انکے ملک کے تعلقات کافی سالوں سے مضبوط ہیں اور خاص طور پر صدر احمد حجی قادیروف کے ساتھ، جن کے دل میں سعودی عرب کے لئے بڑی قدر و منزلت تھی ۔ انہوں نے اس جانب بھی اشارہ کیا کہ احمد حجی قادیروف کا سعودی عرب کا وہ سرکاری دورہ جو انہوں نے سنہ 2014ء میں کیا تھا دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو مستحکم بنانے کے لئے بہت ہی زیادہ اہمیت کا حامل تھا، انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ وہ سعودی عرب کے آئندہ متوقع دورے میں تجارت ، سرمایہ کاری اور ثقافتی تعاون میں توسیع کی امید کرتے ہیں۔