سعودی عرب وزارت داخلہ: نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ میں ایک سکیورٹی فورس اہلکار کی "شہادت”
الدمام: عبید السھیمی سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کل نامعلوم جگہ سے فائرنگ کا شکار ہوجانے کی وجہ سے دمام میں سرکاری ادارے کی حفاظت پر مامور ایک سکیورٹی اہلکار کی "شہادت” کا اعلان کیا. سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے پولیس ترجمان جنرل منصور الترکی نے یہ واضح کیا کہ فوجی عادل بہلول خر

الدمام: عبید السھیمی
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کل نامعلوم جگہ سے فائرنگ کا شکار ہوجانے کی وجہ سے دمام میں سرکاری ادارے کی حفاظت پر مامور ایک سکیورٹی اہلکار کی "شہادت” کا اعلان کیا.
سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے پولیس ترجمان جنرل منصور الترکی نے یہ واضح کیا کہ فوجی عادل بہلول خردلیہ جو ایک سرکاری ادارے میں متعین سیکورٹی فورسز کا اہلکار تھا وہ اس وقت نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ کا شکار ہوگیا جب وہ شہر دمام کے مغرب میں النور نامی علاقہ میں اپنی گاڑی سے اتر کر پیدل چل رہا تھا، وہ فائرنگ کے نتیجہ میں ہفتہ کی صبح کو دس بجکر ایک منٹ (10:1A.M.) پر جام شہادت نوش کرتے ہوئے داعی اجل کو لبیک کہہ گیا۔
الترکی نے مزید یہ بھی کہا کہ مشرقی علاقے کی پولس میں کرائم دستے کے خصوصی ماہرین جرم کی قانونی کارروائی کو براہ راست انجام دے رہے ہیں اور
واردات اور اس کے اسباب کی تحقیق جاری ہے،
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے پچھلے 30 اکتوبر کو (مشرقی سعودی عرب) قطیف اور عوامیہ کے حادثات میں نئے مطلوب لوگوں کی ایک لسٹ کا اعلان کیا تھا، اسی لسٹ میں ایک بحرینی مواطن کا بھی نام تھا ، بایں طور کہ دہشت گرد گروہ نے سات سیکیورٹی فورسز اہلکار کے ساتھ رقم منتقل کرنے والی کمپنیوں کے تین ملازمین کو بھی اپنا نشانہ بنایا تھا۔