چھ ملکوں نے "مکہ مکرمہ پر حملہ” کی فائل کو اقوام متحدہ پیش کرنے کی ذمہ داری لی.
ریاض "الشرق الاوسط” سعودی عرب وزراء کونسل نے کل خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں مکہ مکرمہ میں منعقدہ "اسلامی تعاون تنظیم” (gcc) کے ممالک کے وزرائے خارجہ کی ہنگامی اجلاس میں لئے گئے فیصلوں پر دوبارہ زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب حرمین شریفین کی [&

ریاض "الشرق الاوسط”
سعودی عرب وزراء کونسل نے کل خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں مکہ مکرمہ میں منعقدہ "اسلامی تعاون تنظیم” (gcc) کے ممالک کے وزرائے خارجہ کی ہنگامی اجلاس میں لئے گئے فیصلوں پر دوبارہ زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب حرمین شریفین کی حفاظت میں ہرگز کوئی کوتاہی نہیں کرے گا، اسی طرح کونسل نے اجلاس میں حوثی ملیشیاؤں اور ان کے معاونین کی زیادتیوں کو ختم کرنے کے اشد ضرورت پر زور دیا اور مسلمانوں کے جذبات کومشتعل کرنے کے لئے گذشتہ ماہ کے اخیر میں مکہ مکرمہ پر بیلسٹک میزائل کے ذریعہ حملہ کرنا انہیں زیادتیوں اور خلاف ورزیوں میں سے ایک ہے۔
حرمین شریفین کی حفاظت کے سلسلہ میں سعودی عرب کی طرف سے یقین دہانی سامنے آئی دریں اثناء ایک واقف سفارتی ذرائع نے "الشرق الاوسط” کو اطلاع دی کہ "اسلامی تعاون تنظیم ” کی طرف سے اقوام متحدہ بھیجے جانے والے رپورٹ کا مسودہ تیار کر میں چھ مسلمان ممالک مصروف ہیں جس میں حوثی اور صالح کے ہمنوا یمن کے باغی ملیشیاؤں کی طرف سے مکہ مکرمہ پر بیلسٹک میزائل کے ذریعہ حملہ کے طرز عمل کو جرم عظیم قرار دیا گیا ہے جبکہ سعودی دفاعی فوج نے بیلسٹک میزائل کو نشانہ پر پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا تھا۔
مذکورہ ذریعہ سے اس بات کا بھی علم ہوا ہے کہ رپورٹ کی نگرانی تنظیم کے جنرل سیکرٹریٹ کے تعاون سے”ٹروئیکا سربراہی اجلاس” یعنی (مصر، ترکی اور گیمبیا) اور تنظیم کے "ٹروئیکا وزرائے خارجہ” یعنی (ازبکستان، کویت اور آئیوری کوسٹ) پر مشتمل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی۔