ایک نئی فوج کے ذریعہ سعودی عرب کے ساتھ ہم اپنا سیکورٹی معاہدہ مضبوط کریں گے ۔۔ جبوتی کے صدر

ایران کے در پے ہونا عربوں کا حق ہے۔۔ "الشرق الاوسط” سے ایک گفتگو جبوتی: عبد الستار حتیتہ جبوتی صدر اسماعیل عمر غیلہ نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ انکے ملک کے تعلقات تاریخی ومستحکم ہیں اور اعتماد، افہام وتفہیم اور اعلی یکجہتی کی مضبوط بنیادوں پر […]

ایک نئی فوج کے ذریعہ سعودی عرب کے ساتھ ہم اپنا  سیکورٹی معاہدہ  مضبوط کریں گے ۔۔ جبوتی کے صدر
ایران کے در پے ہونا عربوں کا حق ہے۔۔ "الشرق الاوسط” سے ایک گفتگو
jibuti

جبوتی: عبد الستار حتیتہ

جبوتی صدر اسماعیل عمر غیلہ نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ انکے ملک کے تعلقات تاریخی ومستحکم ہیں اور اعتماد، افہام وتفہیم اور اعلی یکجہتی کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہے اور انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ابھی حال ہی میں دونوں ملکوں کے مابین ایک سیکورٹی تعاون معاہدہ ہوا ہے اور جلد ہی یہ دونوں ملک فوجی تعاون کے ایک دوسرے معاہدہ پر بھی دستخط کریں گے۔

غیلہ نے جبوتی کی دارالحکومت میں واقع صدارتی محل میں "الشرق الاوسط” کے ساتھ ہوئے ایک انٹرویو کے دوران یمن، بحرین، شام اور عراق جیسے متعدد عرب ممالک میں ایران کی صریح مداخلت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایران پیسے اور ہتھیاروں کے ذریعہ مسلح ملیشیاؤں کا تعاون کر رہا ہے اور ان خطوں میں  فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلا رہا ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ خطے میں ایران کے اس تباہ کن کردار کا ہر ممکنہ وسائل کے ذریعہ مقابلہ کرنا عربوں کے حق ہے۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ انکے ملک میں کئی ملکوں کی فوجی موجودگی دو متضاد پہلو کا اجتماع  یا اقتصادی اور اسٹریٹجک مفادات میں ان ملکوں کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ہے بلکہ اس کا بنیادی مقصد دہشت گردی، بحری قزاقی کا مقابلہ اور دنیا کی اس اہم اسٹرٹیجک جگہ میں بین الاقوامی نیویگیشن کا  تحفظ ہے اور جبوتی کے صدر نے یہ بھی بیان کیا کہ ان کا ملک اپنے پناہ گزینوں کی مدد کرنے کا  پابند ہے جن کی تعداد تقریبا 12 ہزار ہے اور ان میں سے اکثریت کا تعلق یمن، صومالیہ اور ایتھوپیا سے ہے جبکہ  ان سے   کم تعداد میں عراق، شام اور اریٹیریا کے پناہ گزیں بھی ہیں۔