لیبیا کے بنغازی نامی شہر میں ایک مقامی ہسپتال کے سامنے خودکش بم دھماکے میں چار بچے جاں بحق اور 26 زخمی
قاہرہ: خالد محمود لیبیا کی فوجی فورسز کی طرف سے دہشت گردوں کے خلاف کی جانے والی پیش رفت کو روکنے کے لئے دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے کار بم دھماکہ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا، جہاں کل ان لوگوں نے لیبیا کے مشرقی حصہ میں واقع بن غازی شہرکے […]

قاہرہ: خالد محمود
لیبیا کی فوجی فورسز کی طرف سے دہشت گردوں کے خلاف کی جانے والی پیش رفت کو روکنے کے لئے دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے کار بم دھماکہ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا، جہاں کل ان لوگوں نے لیبیا کے مشرقی حصہ میں واقع بن غازی شہرکے مقامی اسپتال کے قریب ایک کار کو بم سے اڑا دیا جس میں کئی لوگ جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے جبکہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے اکثر بچے ہیں۔
سرجری اور حادثات کے لئے خاص جلاء نامی ہسپتال (جس کے گرد و نواح میں دہشت گردانہ حملہ ہوا ) کی میڈیا کے ذمہ دار نے کہا کہ دھماکہ کے آخری شمار کے مطابق 3 بچے جاں بحق اور 26 زخمی ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں کی حالت متوسط اور تشویشناک ہے اور اس کے ساتھ مزید یہ بھی اشارہ کیا کہ یہ دھماکہ بچوں کے اسکول سے نکلنے کے وقت ہوا۔
اس زبردست دھماکہ کی وجہ سے دسیوں گاڑیاں تباہ وبرباد ہوئیں، جسم کے پرخچے اڑ گئے اور بن غازی کے مرکز میں ہواقع اسپتال کے سامنے قریبی عمارتیں منہدم ہو گئیں۔
چشم دید گواہوں اور سرکاری خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ حملہ کی وجہ سے عام شہریوں کے مابین خوف وہراس اور ابتری کی کیفیت پھیلی ہوئی ہے، خاص طور پر یہ جب دھماکہ گنجان آبادی والے علاقہ میں بچوں کے اسکولوں سے قریب ان کے نکلنے کی حالت میں واقع ہوا ۔
اسی طرح دھماکے کے نتیجہ میں ہونے والی آتشزدگی پر کنٹرول کرنے کے لئے جائے وقوع پر سول ڈیفینس کی گاڑیوں کے پہنچنے سے قبل تک ایک بیکری آگ کی لپیٹ میں آچکی تھی.