لالچی افراد کے سامنے سعودی شہری اپنی قیادت کے ہمراہ بند کی شکل اختیار کئے ہوئے ہیں: شاہ سلمان
"2030 میں سعودی عرب” کے وژن کی کامیابی کے لئے کوششوں کو متحد کرنے پر زور جو معیشت کی طاقت اور استحکام کی آئینہ دار ہوں دمام: ميرزا الخويلدی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے سعودی معیشت کی طاقت اور استحکام کی عکاسی کرنے والا "2030 میں سعودی عرب” [&h
"2030 میں سعودی عرب” کے وژن کی کامیابی کے لئے کوششوں کو متحد کرنے پر زور جو معیشت کی طاقت اور استحکام کی آئینہ دار ہوں

دمام: ميرزا الخويلدی
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے سعودی معیشت کی طاقت اور استحکام کی عکاسی کرنے والا "2030 میں سعودی عرب” کے وژن کی کامیابی کے لئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا جس کے ذریعے وسیع تر اور ہمہ پہلو گوشوں میں داخل ہوا جائے انہوں نے اشارہ کیا کہ سعودی شہریوں نے ہمیشہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی قیادت کے ہمراہ لالچی اور حاسدین کے سامنے بند باندھا، ملکی نوجوانوں اور انکی صلاحیتوں کو نشانہ بنانے کے منصوبوں کو ناکام بنایا۔
شاہ سلمان نے کل دمام میں مشرقی گورنریٹ کی استقبالیہ تقریب کے دوران کہا کہ "مملکت کے تمام علاقوں میں ہمہ پہلو جامع اور متوازن ترقی کے حصول، ریاستی نظام اور اس کے طریقۂ کار کے فریم ورک کے اندر ان کی جائز خواہشات کے حصول کے لئے سب کو مناسب مواقع فراہم کرنے کےلیے ہمارا انداز مستحکم اور پائیدار ہے”۔