"الشرق الاوسط” سے گفتگو کرتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ ان کے ملک کو اقتصادی چیلنجز پر توجہ دینے کی ضرورت ہے

تونس: منجی سعیدانی تونسی صدر یوسف شاہد نے کہا کہ سنہ 2011ء میں ابن علی کی حکومت کے زوال کے بعد سے یکے بعد دیگرے آنے والی حکومتوں نے سیاسی مرحلہ کی تبدیلی میں کافی وقت صرف کیا ہے، تاہم انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ یہ کوشش بھی زیادہ سے زیادہ عدل […]

"الشرق الاوسط” سے گفتگو کرتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ ان کے ملک کو اقتصادی چیلنجز پر توجہ دینے کی ضرورت ہے
%d9%8a%d9%88%d8%b3%d9%81-%d8%b4%d8%a7%d9%87%d8%af-%d8%b1%d8%a6%d9%8a%d8%b3-%d8%a7%d9%84%d8%ad%d9%83%d9%88%d9%85%d8%a9-%d8%a7%d9%84%d8%aa%d9%88%d9%86%d8%b3%d9%8a%d8%a9

تونس: منجی سعیدانی

تونسی صدر یوسف شاہد نے کہا کہ سنہ 2011ء میں ابن علی کی حکومت کے زوال کے بعد سے یکے بعد دیگرے آنے والی حکومتوں نے سیاسی مرحلہ کی تبدیلی میں کافی وقت صرف کیا ہے، تاہم انہوں نے   اعتراف کیا ہے کہ یہ کوشش  بھی  زیادہ سے زیادہ عدل و انصاف کے لئے سیاسی نظام  کی منتقلی کے حصول کی خاطر بہت ضروری تھی۔

تونسی دارالحکومت میں "الشرق الاوسط” کو دئے گئے اپنے ایک بیان میں شاہد نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان کے ملک کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ اقتصادی اور سماجی چیلنجز کا سامنا کرنے پر زیادہ توجہ دے۔

شاہد نے ” سرمایہ کار فورم ” جس کی  ماہ رواں کے آخر میں تونس میزبانی کرے گا میں خلیجی ممالک کو بڑے پیمانے پر شرکت کرنے کی دعوت دی ، انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ حکومت نے سرمایا کاری کے لئے بہتر حالات مہیا کردیۓ ہیں بایں طور پر کہ اس نے اقتصادی چھاپ پر مبنی قوانین کی بنیاد بھی رکھ دی ہے۔

شاہد نے اپنی بات جاری رکھتے ہوۓ کہا کہ آنے والے مرحلے کے دوران تونس بہت ہی اہم اقتصادی آغاز کی جانب اقدام کرنے والا ہے۔