اسرائیل میں آتشزدگی پر کنٹرول اور عربوں کے خلاف زہر افشانی عروج پر

تل ابیب: نظیر مجلی جہاں ایک طرف کل ظہر کے بعد اسرائیل میں آتشزدگی پر کنٹرول ہوا وہیں دوسری طرف اسرائیلی وزیر اعظم اور ان کے وزراء کی عرب کے خلاف دھمکیاں زور پکڑ نے لگیں، یہ کہتے ہوئے کہ ‎{آگ کی بغاوت} کی سازش انہیں لوگوں کی جانب سے ہوئ ہے۔ اسرائیلی […]

اسرائیل میں آتشزدگی پر کنٹرول اور عربوں کے خلاف زہر افشانی عروج پر
bbb0

تل ابیب: نظیر مجلی

جہاں ایک طرف کل ظہر کے بعد اسرائیل میں  آتشزدگی پر کنٹرول ہوا وہیں دوسری طرف اسرائیلی وزیر اعظم اور ان کے وزراء کی عرب کے خلاف دھمکیاں زور پکڑ نے لگیں، یہ کہتے ہوئے کہ ‎{آگ کی بغاوت} کی سازش انہیں لوگوں کی جانب سے ہوئ ہے۔ اسرائیلی حکومت کی جانب سے زہر افشانی کئے جانے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر عربوں کے خلاف یہودی طبقہ نسل پرستی اور گالی گلوچ پر اتر آیا ہے، اتنا ہی نہیں بلکہ بات یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ ایک  یہودی مذہبی پیشوا   نے یہ فتوی جاری کردیا جس میں اس نے ہر اس عربی شخص کے قتل کو حلال کردیا ہے جو آتشزدگی کے ذریعہ مشکل پیدا کرتا ہے.

اسرائیل کے 220 علاقہ میں اور مغربی ضفہ کے بعض علاقوں میں بھی پھیلی ہوئی یہ آتشزدگی  زمینی طور پر فائر بریگیڈ عملہ کے پیہم کوشش کے بعد کل ظہر کے بعد سے مدھم پڑنے لگی ہے۔

اس آتشزدگی کے اسباب کے بارے میں کل یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان میں سے ایک جگہ آتشزدگی اس وقت ہوئی جب اسرائیلی پولس کے افراد نے فلسطینی شہریوں پر  آواز بم  چھوڑا جن کے بارے میں ان کو یہ شبہ ہوا کہ یہی لوگ آتشزدگی کی وجہ ہیں۔