دمشق کے دیہی علاقوں میں نظام کے ساتھ صلح کے نتیجے میں دو قصبوں سے انخلاء

بیروت: یوسف دیاب شہر داریا، معضمیہ شام اور دیگر شہروں کی طرح دمشق کے دیہی علاقہ کے ایک صوبہ کے شہر ٹل اور مخیم خان شیخ یہ دونوں بھی "مصالحت” کے لئے حالیہ سرکاری شرطوں کے سامنے جھکنے پر مجبور ہو گئے ہیں ، جسکے نتیجے میں ہے ان دونوں شہروں کو اپوزیشن […]

دمشق کے دیہی علاقوں میں نظام کے ساتھ  صلح کے نتیجے میں دو قصبوں سے انخلاء
ccccgj

بیروت: یوسف دیاب

شہر داریا، معضمیہ شام اور دیگر شہروں کی طرح  دمشق کے دیہی علاقہ کے ایک صوبہ کے  شہر ٹل اور مخیم خان شیخ یہ دونوں بھی "مصالحت” کے لئے حالیہ سرکاری شرطوں کے سامنے جھکنے پر مجبور ہو گئے ہیں ، جسکے نتیجے میں ہے ان دونوں شہروں کو اپوزیشن کے عسکریت پسندوں سے مکمل طور پر خالی کرایا جائے لہذا بشار الاسد سرکار کی جانب سے شہر اور دیہات میں طاقت و قوت کی بنیاد پر چڑھائی کرنے کی دھمکی کے پاداش میں یہ لوگ ان دونوں شہروں سے  نکل جانے پر تیار ہوگئے ہیں۔

دیہی دمشق میں انقلابی کونسل کے ایک ممبر اسماعیل الدارانی نے کہا کہ مسلحین نے انخلاء کی شرط کو صرف ایک ہی وجہ سے قبول کیا ہے اور وہ یہ ہے کہ ناکہ بندی کے شکار شہریوں کو دھماکہ خیز بیرل کی ہولناکی سے بچایا جاسکے۔

ادھر دوسری جانب شام کے مشرقی شمال میں کردیوں اور اتحادی فوجوں کے زیر نگیں مشترکہ کیمپ کے ہتھیاروں کے گودام میں سلسلہ وار دھماکہ ہوا۔