پھانسی پر نکتہ چینی کرنے والی اپنے والد کی ریکارڈنگ لیک کرنے پر 21 سال قید کی سزا

طہران لندن: "الشرق الاوسط” آیۃ اللہ منتظری جو آیۃ اللہ خمینی کی قیادت میں ایرانی سرکار کے بڑے ذمہ داروں میں سے تھے ان کے صاحبزادے احمد منتظری کو کل ایک ایرانی عدالت نے 21 سال قید کی سزا سنائی ہے، ان پر الزام یہ ہے کہ انہوں نے اپنے والد (آیۃ اللہ […]

پھانسی پر نکتہ چینی کرنے والی اپنے والد کی ریکارڈنگ لیک کرنے پر 21 سال قید کی سزا
%d8%a3%d8%ad%d9%85%d8%af-%d9%85%d9%86%d8%aa%d8%b8%d8%b1%d9%8a

طہران لندن: "الشرق الاوسط”

آیۃ اللہ منتظری جو آیۃ اللہ خمینی کی قیادت میں ایرانی سرکار کے بڑے ذمہ داروں میں سے تھے ان کے صاحبزادے احمد منتظری کو کل ایک ایرانی عدالت نے 21 سال قید کی سزا سنائی ہے، ان پر الزام یہ ہے کہ انہوں نے اپنے والد (آیۃ اللہ منتظری) کی اس خفیہ ریکارڈنگ کو لیک کیا ہے جس میں انہوں نے سنہ 1988ء میں دیئے گئے ہزارہا لوگوں کی پھانسی پر نکتہ چینی کی تھی۔

فرانس پریس ایجینسی نے ایرانی "ایسنا” ایجینسی کے حوالے سے یہ کہا ہے کہ شہر قم میں دین جاننے والوں کی ایک خصوصی عدالت نے منتظری کو "ملک کی سلامتی کو خطرات میں ڈالنے” کے الزام میں 10 سال ، مزید 10 سال "خفیہ آڈیو ریکارڈنگ” کو منظرعام پر لانے کے پاداش میں اور ایک سال "سرکار کے خلاف” پروپیگنڈہ کرنے پر قید کی سزا سنائی ہے۔

لیکن منتظری عملی طور پر جیل میں صرف 6 سال کی سزا کاٹیں گے، تخفیف کی وجہ بذات خود عدالت نے ہی پیش کیا ہے۔ یہ تخفیف ان کے (60 سال کی) عمر ہونے کو بھی شامل ہے، عدالت میں ان کا ریکارڈ بھی بالکل صاف وشفاف ہے اور ان کے سگے بھائی بھی "مجاہدین خلق” تنظیم کے ایک حملے میں مارے گئے تھے۔

آیۃ اللہ منتظری یہ ایرانی انقلاب کے لیڈر آیۃ اللہ خمینی کے دایاں ہاتھ تھے، زیادہ تر لوگ انہیں خمینی کا جانشین بننے کی امید کرتے تھے، لیکن انہوں نے پھانسی سے متعلق اپنے نظریہ کی وجہ سے یہ مقام و مرتبہ کھو دیا۔ کافی دن بیمار رہنے کے بعد سنہ 2009ء میں ان کا انتقال ہوگیا۔