دہشت گردی کی فہرست میں حوثیوں کو شامل کئے جانے کا خلیجی رجحان
باغیوں کا اپنی حکومت کا اعلان، ولد الشیخ کی مصالحتی کوششوں کو زوردار جھٹکا ریاض: عبد الہادی حبتور کل ایک خلیجی ذمہ دار نے "الشرق الاوسط” سے اس بات کی تصدیق کی کہ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) حوثیوں (انصار اللہ) اور چند دوسری جماعتوں کو(جی سی سی) ممالک کی دہشت […]
باغیوں کا اپنی حکومت کا اعلان، ولد الشیخ کی مصالحتی کوششوں کو زوردار جھٹکا

ریاض: عبد الہادی حبتور
کل ایک خلیجی ذمہ دار نے "الشرق الاوسط” سے اس بات کی تصدیق کی کہ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) حوثیوں (انصار اللہ) اور چند دوسری جماعتوں کو(جی سی سی) ممالک کی دہشت گردی کی مجموعی فہرست میں شامل کرنے پر غور کر رہی ہے.
آج نائب وزیراعظم، سعودی وزیر داخلہ اور ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف کی صدارت میں وزرائے داخلہ کی منعقدہ اجتماع کے ایجنڈے میں سیکورٹی فائلیں سر فہرست رہیں گی اور باخبر ذرائع کے مطابق خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممالک فی الحال دہشت گردی کی مجموعی فہرست سے متعلق ایک الیکٹرانک نظام قائم کرنے میں مشغول ہے۔
اسی دوران یمن کے باغیوں (حوثی اور سابق صدر علی عبداللہ صالح) نے کل یمن کے صدر عبد ربہ منصور ہادی سے ملاقات کرنے اوریمنی تنازعہ سے متعلق فریقین کے درمیان مذاکرات کی بحالی پر گفتگو کرنے کے لئے اقوام متحدہ کے نمائندہ اسماعیل ولد الشیخ کی متوقعہ زیارت سے چند گھنٹے پہلےصورت حال کو مزید بگاڑتے ہوئے نام نہاد "قومی نجات دہندہ حکومت” کی تشکیل کا اعلان کیا ۔