حلب شہر میں شامی حکومتی فورس کی پیش قدمی ۔۔۔ کردوں کا اپوزیشن فورسز کے ٹھکانوں پر قبضہ

بيروت: يوسف دياب شامی حکومت اور اس کے اتحادیوں نے حلب شہر کے مشرقی مضافاتی علاقوں میں کل نئی پیش قدمی کی ہے اور اسی طرح "صاخور” نامی علاقہ سمیت مذکورہ مضافاتی علاقوں کے شمالی حصوں پر بھی ان کے قبضہ کرنے کی اطلاع ملی ہے لیکن اپوزیشن فورسز نے "صاخور” کے […]

حلب شہر میں شامی حکومتی فورس کی پیش قدمی ۔۔۔ کردوں کا اپوزیشن فورسز کے ٹھکانوں پر قبضہ
halab

بيروت: يوسف دياب

شامی حکومت اور اس کے اتحادیوں نے حلب شہر کے مشرقی مضافاتی علاقوں میں کل نئی پیش قدمی کی ہے  اور  اسی طرح  "صاخور” نامی علاقہ سمیت مذکورہ مضافاتی علاقوں کے  شمالی حصوں  پر بھی ان کے  قبضہ کرنے کی اطلاع ملی ہے لیکن اپوزیشن فورسز  نے "صاخور” کے مکمل  علاقے پر حکومتی فوج کےقبضہ کرنے  کی خبر کی نفی  کیہے  اور خطے میں  نظام کی  اضافی پیش قدمی نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرد جنگجوؤں نے حکومت اور حکومت مخالف جماعتوں کے درمیان جنگ کا فائدہ اٹھایا  اور مخالف جماعتوں کے ماتحت "بستان الباشا،  الہلك التحتاني اور الشيخ فارس” نامی علاقوں پر حملہ کیا جبکہ کرد رہنما نے مشرقی مضافاتی علاقوں پر کرد فورسز کے ذریعہ حملہ کرنے کی نفی کی ہے اور "الشرق الاوسط” سے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ "ہم کبھی بھی حکومت کے اتحادی نہیں تھے، ہم نے اپوزیشن پارٹی سے الشیخ نامی علاقہ کے قریب علاقوں کو عام شہریوں کی حفاظت کے لئے حاصل کیا تھا۔