ٹرمپ ایران پر سخت پابندیوں کی راہ ہموارکرتے ہوئے
ایران کا دشمن جنرل جمس میٹس امریکی وزیر دفاع کے عہدے کے لئےنامزد واشنگٹن: ہبہ قدسی نو منتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اپنی انتظامیہ میں وزیر دفاع کے عہدے پرایران کے لئے دشمن سمجھے جانے والے ریٹائرڈ جنرل جمس میٹس کو نامزد کرکے ایران کے خلاف سخت پابندیوں کی راہ ہموار کر […]
ایران کا دشمن جنرل جمس میٹس امریکی وزیر دفاع کے عہدے کے لئےنامزد

واشنگٹن: ہبہ قدسی
نو منتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اپنی انتظامیہ میں وزیر دفاع کے عہدے پرایران کے لئے دشمن سمجھے جانے والے ریٹائرڈ جنرل جمس میٹس کو نامزد کرکے ایران کے خلاف سخت پابندیوں کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔
کل "فنانشل ٹائمز” نامی برطانوی روزنامہ نے اس بات کا انکشاف کیا کہ ٹرمپ کی عبوری حکومت پابندیوں کے سلسلہ میں کانگریس کے ریپبلکن ارکان سے مستقل گفتگو کر رہی ہے اور ممکن ہے کہ ان کی زیادہ تر توجہ بیلسٹک میزائل پروگرام یا ایران میں انسانی حقوق کے مسئلہ پر مرکوز ہو۔
اس کے علاوہ جمعرات کی شام ٹرمپ نے صوبہ اوہائیو کے ایک سنسناٹی نامی شہر میں کہا کہ "ہم وزیر دفاع کے عہدہ کے لئے "پاگل کتے” جمس میٹس کو متعین کریں گے۔ امریکی مرکزی کمان کے عہدے سے ریٹائر66 سالہ جنرل میٹس اپنے واضح وپرتشدد پوزیشن، اپنے خیالات کو پیش کرنے اور جنگ وجدال کو منظم کرنے کی وجہ سے بہت سے تنازعہ کھڑا کریں گے، اسی وجہ سے ان کو پینٹاگون میں اپنے ساتھیوں کی طرف سے "پاگل کتے” لقب ملا تھا۔اسی کے ساتھ یہ بھی یاد ہونا چاہئے کہ میٹس کو ایک سخت گیرفوجی مفکر، ایران اور دہشت گردی کے دشمن کے طور پر جانا جاتا ہے۔