خادم حرمين متحدہ عرب امارات سے اپنا خليجی دورہ شروع کر رہے ہیں
قطر، بحرين اور كويت کی شمولیت کے ساتھ علاقائی مسائل پر غوروخوض ظہران – ابو ظہبی: "الشرق الاوسط” کل خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نےمتحدہ عرب امارات سے اپنا خلیجی دورہ شروع کیا جس میں قطر، بحرین اور کویت کے ممالک بھی شامل ہیں۔ اس دوران وہ خلیجی تعاون کونسل کے […]
قطر، بحرين اور كويت کی شمولیت کے ساتھ علاقائی مسائل پر غوروخوض

ظہران – ابو ظہبی: "الشرق الاوسط”
کل خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نےمتحدہ عرب امارات سے اپنا خلیجی دورہ شروع کیا جس میں قطر، بحرین اور کویت کے ممالک بھی شامل ہیں۔ اس دوران وہ خلیجی تعاون کونسل کے ملکوں کے سربراہان اور رہنماؤں سے ملاقات کریں گے تاکہ تمام شعبوں میں تعلقات اور ان کے فروغ کی راہوں پر تبادلۂ خیال کریں۔ علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کے ساتھ ساتھ وہ بحرین میں منعقدہ خلیجی تعاون کونسل کے 37ویں سپریم کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
خادم حرمين شريفين کل متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی پہنچے تو ابو ظہبی کے امیر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن زاید آل نہیان، ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر نے انکا ایئر پورٹ پر خیر مقدم کیا اور ان کے اعزاز میں سرکاری استقبال کی رسم ادا کی گئی۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں خادم حرمین شریفین کے سفیر ڈاکٹر محمد البشر نے یقین دہانی کی کہ شاہ سلمان کا یہ دورہ تمام سیاسی، اقتصادی اور سماجی شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دے گا۔