سعودی فوجی وجود کے لئے تیار ہیں: جبوتی وزير خارجہ

انکا ملک "ایرانی الجھنوں” سے دور ہے: يوسف کی "الشرق الاوسط” کو یقین دہانی   قاہرہ: عبد الستار حتيتہ جبوتی کے وزیر خارجہ محمود علی یوسف نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک سعودی فوج کی موجودگی کا خیر مقدم کرتا ہے۔ یوسف نے "الشرق الاوسط” سے […]

سعودی فوجی وجود کے لئے تیار ہیں: جبوتی وزير خارجہ
انکا ملک "ایرانی الجھنوں” سے دور ہے: يوسف کی "الشرق الاوسط” کو یقین دہانی
1480791884452003100

قاہرہ: عبد الستار حتيتہ

جبوتی کے وزیر خارجہ محمود علی یوسف نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک سعودی فوج کی موجودگی کا خیر مقدم کرتا ہے۔

یوسف نے "الشرق الاوسط” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: "سعودی فوجی قیادتوں نے جبوتی کے بعض علاقوں کا مشاہداتی دورہ کیا جہاں سعودی فوجی وجود کو منظم کیا جائے گا”۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہم بنیادی طور پر اس سے متفق ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ جلد ہی اس معاہدے پر دستخط بھی کر دئے جائے گا”

یوسف نے وضاحت کرتے ہوئے ایران کے ساتھ ان کے ملک کے تعلقات کے بارے میں کہا کہ: شروع ہی سے جبوتی نے تہران کے ساتھ تعاون میں بہت زیادہ الجھن محسوس کی یا پھر بعض معاملات میں "ہم الجھن کا شکار ہوئے اور آہستہ آہستہ اس سے پیچھے ہٹنے لگے”، انہوں نے مزید کہا کہ جب یمن کی تسلیم شدہ حکومت اور عرب مفادات پر حملے شروع ہوئے تو جبوتی نے ایران سے تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔