ہمیں گہرا اور مضبوط بھائی چارہ آپس میں جوڑے ہوئے ہے: امیرِ قطر کا خادم حرمین کا خیر مقدم

شیخ تمیم نے "بانی تلوار” کا تحفہ دیا— سعودی عرب استحکام کا ضامن: محمد بن راشد دبئی: مساعد الزیانی – دوحہ: "الشرق الاوسط” کل دوحہ میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کا پر جوش استقبال کیا گیا، حمد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پران کا خیر مقدم کرنے والوں میں […]

ہمیں گہرا اور مضبوط بھائی چارہ آپس میں جوڑے ہوئے ہے: امیرِ قطر کا خادم حرمین کا خیر مقدم
شیخ تمیم نے "بانی تلوار” کا تحفہ دیا— سعودی عرب استحکام کا ضامن: محمد بن راشد
ae54ua45us45u6w56u7jk77j

دبئی: مساعد الزیانی – دوحہ: "الشرق الاوسط”

کل دوحہ میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کا پر جوش استقبال کیا گیا، حمد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پران کا خیر مقدم کرنے والوں میں سر فہرست قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی تھے جنہوں نے شاہ سلمان کو دوحہ کا دورہ کرنے کے اعزاز میں یادگار کے طور پر "ریاست قطر کے بانی جاسم بن محمد آل ثانی کی تلوار” بطور تحفہ دی۔

امیر قطر نے شاہ سلمان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ: "قطر کی ریاست سعودی مملکت اور اس کی عوام کے ساتھ گہرے برادرانہ تعلقات اور مضبوط رشتے میں جڑی ہوئی ہے”۔ انہوں نے اپنے وضاحتی بیان میں یقین دہانی کی کہ " قطر کی ریاست اور مملکت سعودی عرب دونوں برادر ملکوں کے مابین دوستانہ  تاریخی تعلقات کی بنیاد آباء  واجداد  نے رکھی تھی”۔

شاہ سلمان کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے تاریخی دورہ کے اختتام پر دبئی میں ملک کے نائب صدر وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا کہ: "استحکام کا ضامن سعودی عرب ہے، ان نازک تاریخی حالات میں حکمت اور حوصلہ کے ساتھ شاہ سلمان کی خطے کی قیادت کرنے پر ہم پراعتماد ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری عوام کی خواہشات، پوری دنیا میں تیزی سے آتی ہوئی تبدیلی اور ہمارے خطے میں چیلنجوں کی طاقت سعودیہ اور امارات میں استثنائی تعلقات کا تقاضہ کرتے ہیں۔