قاہرہ میں "حسم” نامی تنظیم کی طرف سے بم دھماکہ، چھ فوجی ہلاک

قاہرہ: محمد حسن شعبان مصر کی طبی اور سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ کل مغربی قاہرہ کے ہرم اسٹریٹ میں واقع دوحفاظتی مرکز میں ہوئے بم دھماکہ کی وجہ سے چھ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ اسی اثنا "حسم” نامی تنظیم نے اس حملہ کی ذمہ داری بھی قبول کر لی ہے۔ […]

قاہرہ میں "حسم” نامی تنظیم کی طرف سے بم دھماکہ، چھ فوجی ہلاک
%d9%82%d8%a7%db%81%d8%b1%db%81

قاہرہ: محمد حسن شعبان

مصر کی طبی اور سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ کل مغربی قاہرہ  کے ہرم اسٹریٹ میں واقع دوحفاظتی مرکز میں ہوئے بم دھماکہ کی وجہ سے چھ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ اسی اثنا "حسم” نامی تنظیم نے اس حملہ کی  ذمہ داری بھی قبول کر لی ہے۔ اس حملہ کے سلسلہ میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ معمولی دہشت گرد تنظیموں کی کارروائیوں اور ان کے طریقۂ کار میں ایک طرح کی  تبدیلی ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے خلاف کئے گئے اس حملہ میں دو فوجی افسران، ایک پولیس سیکرٹری اور تین فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ مزید  تین افراد  کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے اور یاد رہے کہ اس طرح کے حملے 2013 میں سابق صدر محمد مرسی کی معزولی کے بعد شروع ہوئے ہیں۔

سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ اس بم میں زبردست دھماکہ خیز مادہ کا استعمال کیا گیا تھا  اور اس بم کو حفاظتی مرکزکے قریب سڑک کے کنارے  کھڑی ایک کار میں نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے کی وجہ سے دو گاڑیاں اور قریبی گھر بھی متاثر ہوئے۔