"داعش” کے بعد کے مرحلہ کے لئے پیشمرگہ کی طرف سے خندق کی کھودائی

اربیل: میسی رایان پیشمرگہ کی کردی فورسز "داعش” کے بعد کے مرحلہ کے لئے شدت پسند تنظیم سے حاصل شدہ متنازعہ علاقوں میں خندقیں کھودنے کے لئے تیاری کر رہی ہیں اور اسی کے ساتھ علاقہ کی سرحدوں کی تعیین بھی کر رہی ہیں جبکہ موصل کو آزاد کرانے کے لئے دونوں […]

"داعش” کے بعد کے مرحلہ کے لئے پیشمرگہ کی طرف سے خندق کی کھودائی
%d8%a8%db%8c%d8%b4%d9%85%d8%b1%da%af%db%81

اربیل: میسی رایان

پیشمرگہ کی کردی فورسز "داعش” کے بعد کے مرحلہ کے لئے شدت پسند تنظیم سے حاصل شدہ متنازعہ علاقوں میں خندقیں کھودنے کے لئے تیاری کر رہی ہیں اور اسی کے ساتھ  علاقہ کی سرحدوں کی تعیین بھی کر رہی ہیں جبکہ موصل کو آزاد کرانے کے لئے دونوں فریقوں کے مابین گزشتہ ماہ اکتوبر میں ہوئے ایک معاہدہ کی بنیاد پر بغداد نے علاقہ کی حکومت کو سرحدوں کے التزامات کی باد دہانی کرائی ہے۔

پیشمرگہ کی 300 فوجی کی قیادت کرنے والے کرنل نبی احمد محمد کو  اصل میں موصل پر عراقی فوجی حملہ کے فریم ورک میں بعشیقہ شہر کو محفوظ کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ ابھی فورسز شہر میں مستقل طور پر موجود ہیں جہاں یزیدیوں کی اکثریت ہے اور یاد رہے کہ اس علاقہ کا شمار اربیل اور بغداد کے درمیان متنازعہ علاقوں میں ہے۔

کرنل محمد کہتے ہیں کہ ہم اس شہر کے دفاع کے لئے ہر دشمن سے مقابلہ کریں گے خواہ وہ داعش ہوں آیا کوئی اور ہوں۔